ڈیل پر بھی ہیکرز کا حملہ

ہیکرز نے ایک دفعہ پھر سے بڑی کاروائی کر دی۔ اس دفعہ معروف آئی ٹی کمپنی ڈیل کے حکام کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ ہیکرز نے 9 نومبر کو ایک حملے میں صارفین کا ڈیٹا چوری کر لیا ہے۔

ڈیل کی جانب سے ہیکرز کے خلاف خاطر خواہ کاروائی کی گئی ہے اور ہیکرز کی جانب سے صارفین کے مکمل نام ، ای میل ایڈریس اور خفیہ کوڈز حاصل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم اس بات کا تاحال اندازہ نہیں لگایا جا سکا ہے کہ ہیکرز اس مقصد میں کس حد تک کامیاب ہو سکے ہیں۔ 

معروف کمپنی کے مطابق ہیکرز صارفین کے کریڈٹ کارڈ سے متعلق معلومات حاصل نہیں کر سکے ہیں البتہ کمپنی نے صارفین کو کہا ہے کہ اگر انہوں نے اپنے پاس ورڈ تبدیل نہیں کیے ہیں تو جلد از جلد اپنے پاس ورڈ تبدیل کر لیں۔