ونڈوز 10 اپ ڈیٹ پریشانیوں کا باعث

ونڈوز 10 کے صارفین آج کل مشکل کا شکار ہیں۔ مائیکروسافٹ بار بار اپ ڈیٹ متعارف کروا رہا ہے مگر پھر بھی صارفین کی مشکلات میں کمی نہیں ہو رہی۔ اور یہی کام اب دوبارہ ہوا ہے۔

مائیکروسافٹ نے ونڈوز ایکسپلورر کے مسائل کو حل کرنے کے لیے گذشتہ ہفتے KB4532695 اپ ڈیٹ جاری کی تھی جو نومبر 2019 اپ ڈیٹ کے ذریعہ متعارف کروائی گئی تھی۔ یہ اپ ڈیٹ خود ہی مسائل پیدا کرنے کا سبب بن رہی ہے۔ صارفین اس اپڈیٹ کو انسٹال کرنے کے بعد جن مشکلات کا شکار ہیں ان میں بی ایس او ڈی ، آڈیو کا مسلہ اور بہت کچھ شامل ہے۔

ونڈوز ایکسپلورر کا کریش ہونا اور بلو سکرین کا سامنے آنا بہت عام ہو چکا ہے جس کا سبب صارفین کے مطابق وہ معمولی سی اپڈیٹ ہے جو مائیکروسافٹ نے اپنی نومبر اپڈیٹ میں شامل کی تھی۔ بات یہاں ہے نہیں ختم ہوتی، اس کے علاوہ بھی شکایات کی لمبی لسٹ باقی ہے جن کو صارفین نے مائیکروسافٹ کمیونٹی سائٹ پر لکھا ہے۔

بی ایس او ڈی کے علاوہ ، کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ KB4532695 انسٹال کرنے کے بعد boot کے وقت بہت سست روی کا سامنا کررہے ہیں، جبکہ باقی افراد نے آڈیو یا بلوٹوتھ کے کام نہ کرنے کی شکایت کی ہیں۔

اپ ڈیٹ کو ان انسٹال کرنے سے لگتا ہے کہ چیزیں صحیح ہوجائیں گی، لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ آپ کو ان پریشانیوں کو برداشت کرنا پڑے گا جن کو مائیکروسافٹ نے اس اپڈیٹ میں ٹھیک کرنے کا عندیہ دیا تھا۔