وزن کم کرنے کے لیے مفید ٹپس

وزن کم کرنے لے لیے اپنی صبح کا آغازکم از کم دو گلاس پانی سے کریں اور علی الصبح چائے یا کافی سے اجتناب کریں. اگر آپ ناشتے میں چائے یا کافی لینے کے عادی ہیں تو اسے چینی اور دودھ کے بغیر استعمال کریں یعنی بلیک ٹی اور بلیک کافی.

ناشتے میں آپ ایک کیلا ، دو کھجور ، دس بادام اور ایک گلاس دودھ کےساتھ ملک شیک بنا کر بھی پی سکتے ہیں لیکن پھر اس کے ساتھ ناشتے میں اور کچھ نہیں کھانا. کھانے میں تلی ہوئی ، مرغن غذائیں اور وزن میں اضافہ کرنےوالی غذاؤں سے پرپیز کریں.

یاد رکھیں فروٹ جوسز بھی وزن میں اضافے کا باعث بنتے ہیں لہذا ان سے اجتناب بھی ضروری ہے. کھانا بیک کرتے وقت کچھ قطرے زیتون کا تیل شامل کرنا وزن کم کرنے میں مدد دیتا ہے.

کھانا آہستہ آہستہ اور چبا کر کھائیں اور شام سات بجے سے پہلے اپنا تمام کھانا ختم کر لیں. کھانے کے اوقات کے علاوہ بھوک لگنے کی صورت میں دس دانے مونگ پھلی یا بادام یا ایک مٹھی کالے چنے بھی لیے جا سکتے ہیں .