واٹس ایپ کے حوالے سے فیس بک کا اہم اعلان

ایک رپورٹ کے مطابق فیس بک نے واٹس ایپ میں اشتہارات کو جگہ دینے کے ابتدائی منصوبوں سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا اور کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے قائم کی جانے والی ٹیم کو تحلیل کردیا گیا ہے اور ان کا کام بھی واٹس ایپ کوڈ سے ڈیلیٹ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 2014 میں فیس بک انتظامیہ نے 122 ارب ڈالرز کے عوض واٹس ایپ کو خرید لیا جس کے بعد واٹس ایپ میں مارکیٹنگ کے حوالے سے کئی تبدیلیاں لائی گئیں۔ 2017 میں فیس بک کے بانی نے اشتہارات کے حوالے سے کمائی کی منصوبہ بندی کا عندیہ دیا تھا۔

مگر اب شاید فیس بک نے اس فیصلہ کو واپس لینے کا اعلان کر دیا ہے۔