دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ایپلی کیشنز ڈاؤن

دنیا بھر میں سماجی رابطے کی ایپلی کیشنز فیس بک، وٹس ایپ اور انسٹاگرام تک صارفین کی رسائی ناممکن ہو گئی۔ صارفین نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ یورپ اور امریکہ سمیت دنیا بھر میں فیس بک کا لنک ڈاؤن ہونے کی وجہ سے صارفین کی رسائی سماجی رابطے کی ویب سائٹ سے ختم ہو گئی ہے۔ صارفین وٹس ایپ اور انسٹاگرام استعمال کرنے سے بھی قاصر ہیں جس کے بعد صارفین نے تینوں ایپس کی انتظامیہ کو شکایات بھیجنا شروع کر دی ہیں۔

یو اے ای اور پاکستان میں بھی فیس بک کا لنک ڈاؤن جا رہا ہے۔ چند روز پہلے بھی فیس بک پوری دنیا میں کچھ دیر کے لیے بند ہو گئی تھی جس کے بعد انتظامیہ نے صارفین سے معذرت کی تھی اور اب اتوار کو شام 4 بجے فیس بک، انسٹاگرام اور وٹس ایپ کے لنکس ڈاؤن ہو گئے ہیں۔ یہ تینوں ایپس ایک ہی انتظامیہ کے تحت چلتی ہیں۔