خلا میں بھی چاکلیٹ بسکٹ بننے لگے

یہ تجربہ ناسا کے انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن پر خلا نوردوں نے کیا۔ گزشتہ ماہ ان خلا نوردوں نے 5 چاکلیٹ چپ بسکٹس بنائے اور ان میں سے تین زمین پر بھجوادئیے۔

ان بسکٹس کا فوڈ سائنس ماہرین اس تجربے کا جائزہ لے کر یہ طے کریں گے کہ خلا میں بنائے گئے یہ بسکٹس کھانے بھی جاسکتے ہیں یا نہیں۔

بسکٹ کی خبر
بسکٹ کی خبر

 

عمومی طور پر زمین پر بسکٹ 20 منٹ میں پک جاتا ہے لیکن خلا میں ایک بسکٹ کو جب 25 منٹ تک پکایا گیا تو وہ کچا رہ گیا۔ دوسرے کو  75 منٹ تک بیک کیا گیا۔ دو بسکٹس کو 120 منٹ تک پکایا گیا تاہم پانچویں کو جب 130 منٹ تک پکایا گیا تو نسبتا" دوسروں سے زیادہ بہتر ثابت ہوا۔

واضح رہے کہ اس مقصد کے لئے چند ماہ قبل ایک اوون خلا میں بھجوایا گیا تھا۔