آئی فون والوں کے لیے ایک اور آسانی

ایپل نے فلیگ شپ فون کے متبادل موبائل بنانے کا فیصلہ کیا، جو دیگر کمپنیوں کے مقابلے میں کم قیمت ہوگا اور اس میں ٹچ اسکرین کے ساتھ آئی ڈی فنگر پرنٹ سینسر بھی موجود ہوگا۔

ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا کہنا ہے کہ اُن کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ایپل کے نئے فون کی اسکرین 4.7 انچ ہوسکتی ہے جب کہ اس کا پروسیسر بھی جاندار ہوگا۔

ایپل کی جانب سے 4 سال کے بعد کم قیمت فونز کی مارکیٹ میں واپسی کی جارہی ہے ، ایپل کا 2016 کے آئی فون ایس ای کے بعد پہلا کم قیمت فون ہوگا۔ رپورٹ میں اس دعویٰ کےساتھ بتایا گیاکہ یہ سستا آئی فون مارچ میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

اس طآئی  فو ن   کا سائز 2017 کے 4.7 انچ کےآئی فون 8 جیسا ہوسکتا ہے۔ اس فون میں 2019 کے آئی فونز کے بیشتر فیچرزموجود ہوں گے جبکہ قیمت کم رکھنے کے لیے سستے ایل سی ڈی ڈسپلے کو استعمال کیا جائے گا۔ اس سے قبل گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون ایس ای 2 کو ممکنہ طور پر آئی فون 9 کا نام دیا جاسکتا ہے جس میں ہوم بٹن ٹچ آئی ڈی کے ساتھ ہوگا۔

اسی طرح اے 13 بائیونک پراسیسر کے ساتھ فیس آئی ڈی کا فیچر بھی دیا جائے گا۔ متوقع آئی فون میإ ، آئی فون 8 کی طرح بیک پر 12 میگا پکسل کا سنگل کیمرا ہوگا جبکہ فرنٹ پر بھی ایک کیمرا ہوگا۔

اس کے علاوہ 3 جی بی ریم کے ساتھ 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے جائیں گے۔ بلومبرگ کا اپنی خبر میں کہنا ہے کہ ایپل کا آئی فون ایس ای 2 بنانے کا مقصد کم بجٹ کے فون خریدنے والے صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ فون آئی فون 8 کی طرح ہوسکتا ہے جبکہ اس کی قیمت 4 سو 99 ڈالر (تقریباً 69 ہزار روپے) تک ہوسکتی ہے۔

گزشتہ سال ایپل ٹی وی پلس اور ایپل کارڈ کو متعارف کرایا گیا تھا، 2018 میں ایک سستا آئی پیڈ اور 2016 میں آئی فون ایس ای کو پیش کیا گیا تھا۔