انسٹاگرام کا لے آؤٹ فیچر

سوشل سائٹ انسٹا گرام پر فوٹو شیئرنگ کے حوالے سے حال ہی میں کیپشن کے حوالے سے ایک نیا فیچر متعارف کروانے کے بعد صارفین کیلئے ایک اور نیا فیچر پیش کیا گیا ہے۔

اس نئے فیچر کی بدولت انسٹا صارفین اسٹوریز میں ایک کے بجائے متعدد تصاویر شیئر کرسکیں گے۔

کمپنی ترجمان کے مطابق اس نئے فیچر کا نام لے آؤٹ ہے جس کے تحت کولاج کی سہولت متعارف کروائی جا رہی ہے۔ اس سے قبل انسٹا اسٹوریز میں ایک فریم میں صرف ایک تصویر شیئر کی جا سکتی تھی لیکن لے آؤٹ کی بدولت صارفین ایک کے بجائے 6 تصاویر کا کولاج شیئر کر سکیں گے۔

اب کسی دوسری ایپ کا استعمال کر کے کولاج بنانے والے صارفین باآسانی انسٹاگرام کے لے آؤٹ فیچرسے یہ کام کر کے اسٹوری میں شیئر کرسکتے ہیں۔ لے آؤٹ کے علاوہ رواں سال انسٹا گرام صارفین کیلئے نئے فلٹرز، تھرو بیک پوسٹس، کیپشن فیچرز وغیرہ بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔