اسوس کا گیمنگ لیپ ٹاپ

اسوس کمپنی کی جانب سے پہلا گیمنگ لیپ ٹاپ متعارف کرا دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ میں 17.3 انچ ایچ ڈی آئی پی ایس ڈسپلے ، رائزن 7 پروسیسر ، اے ایم ڈی ریڈیون گرافکس ، 16 جی بی ڈی ڈی آر 4 میموری اور 256 جی بی ایس ایس ڈی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کو چار ڈسپلے موڈز میں پیش کیا گیا ہے جس میں نارمل موڈ ، ویووڈ موڈ ، آئی کئیر موڈ اور مینول موڈ شامل ہیں۔ کنیکٹیویٹی کیلئے لیپ ٹاپ میں وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، یو ایس بی ٹائپ سی ، یو ایس بی 3.0 ، ایچ ڈی ایم آئی 2.0 اور ہیڈ فون جیک دیا گیا ہے۔ لیپ ٹاپ کو پری آرڈرز کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور اس کی باقاعدہ فروخت 20 مارچ سے شروع ہوگی۔ڈیوائس کی قیمت 134990 ہندوستانی روپے ہے۔