روبوٹ اس مہلک بیماری کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

جبکہ ناول کورونا وائرس پوری دنیا میں پھیل رہا ہے ، اجمان یونیورسٹی (اے یو) کے ساتھ ایک انجینئر ایک ایسا سمارٹ روبوٹ بنایا ہے جو کرونا کے مریض کا کچھ دوری سے ہی پتہ چلا سکتا ہے۔

اجمان یونیورسٹی انوویشن سینٹر کے ڈپٹی ڈائریکٹر ، محمد بلولہ نے بتایا کہ وہ روبوٹ کی ایجاد کے لئے گذشتہ دو ہفتوں سے چوبیس گھنٹے کام کر رہے ہیں جو کہ “وقت کی ضرورت” ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کہیں آپ کے بچے کو بھی کورونا وائرس تو نہیں؟ جانئیے 6 علامات

بلولہ، ایک بایومیڈیکل انجینئرنگ اور تدریسی معاون، نے یہ بھی وضاحت کی کہ یہ روبوٹ اس مہلک بیماری کے انفیکشن کے خطرے کو کم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

روبوٹ ، جس کا مقصد کوویڈ 19 کے مریضوں کو دور سے پتہ لگانا ہے، اس سے تمام سٹاف، خاص طور پر صحت کے شعبے میں کام کرنے والے ڈاکٹرز اور سٹاف میں اس بیماری کے رسک کو کم کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خود کار طریقے سے چلانے والے روبوٹ ہے مزید یہ کہ اس کو ریموٹ کنٹرول کے ذریعے چلانا بھی ممکن ہے ، جبکہ اس کا جمع کردہ ڈیٹا کبھی بھی دیکھا اور آن لائن چیک کیا جا سکتا ہے۔

Share: