مشہور تصاویر شئیر کرنے والی موبائل ایپ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز کا فیچر متعارف کروا دیا۔

نامور سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک کی ایک مشہور ایپ انسٹاگرام نے ٹک ٹاک کی طرز پر بنایا گیا فیچر ’ریلز‘ کامیاب آزمائش کے بعد اب دنیا بھر کے صارفین کیلئے متعارف کر ادیا۔ یہ فیچر اس وقت متعارف کروایا گیا جب اس کے مدمقابل سمجھی جانے والی ایپ ٹک ٹاک کو امریکہ میں پابندی کا سامنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسٹاگرام نے موقع کی مناسبت کا فائدا اٹھاتے ہوئے بلکل صحیح وقت پر یہ فیچ متعارف کروایا ہے۔

قبل ازیں ریلز نامی فیچر برازیل، جرمنی، فرانس اور بھارت میں آزمائش کیلئے متعارف کرایا گیا تھا جس کا تجربہ کامیاب رہا۔

اس فیچر کی مدد سے صارفین 15 سیکنڈ کی ویڈیوز اور آڈیوز مختلف ایفیکٹس کے ساتھ بنا کر اپنے آئی ڈی پر پوسٹ کر سکتے ہیں۔ اس فیچر کے استعمال کے لیے ایپ سے موبائل کا براہراست کیمرہ استعمال کیا جائے گا اور صارفین اپنی ویڈیو کو فیچر کی مدد سے ایڈیٹ بھی کرسکیں گے جبکہ وہ پہلے سے موجود آپشن کو استعمال کر کے اسے مزید خوبصورت بنا سکیں گے۔

Share: