ہواوے نے لائیکا کے ساتھ شراکت داری کر کے چند بہترین کیمرہ سیٹ اپ کے فون پیش کیے ہیں جن میں پی 40 اور پی 40 پرو سمارٹ فون شامل ہیں۔ ان فونز کی مکمل تفصیل درج ذیل ہیں۔

ہواوے پی 40 پرو:

ہواوے پی 40 (Huawei P40 Pro)  بظاہر پی 30 اور میٹ 30 سے متاثر لگتا ہے لیکن فیچرز کے لحاظ سے اُن دونوں سمارٹ فونز سے بڑھ کر ہے۔ ہواوے نے اس فون کو  چار خمدار ایج کے ساتھOverflow Display نامی  بہتر سکرین کے ساتھ پیش کیا ہے۔

P 40 display

فون کے ڈسپلے کی نوچ میں اس کا 32 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ ہے جو 4K @ 60fps ویڈیو ریکارڈنگ کر سکتا ہے۔بہترین سیلفی کے لیے فرنٹ کیمرے میں آٹو فوکس کا فیچر بھی ہے۔ اس فون کا ڈسپلے 6.58 انچ او ایل ای ڈی ہے جو 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتا ہے۔ اس فون کی ریزولوشن 1,200 x 2,640 پکسل ہے۔

پی 40 پرو میں ایک انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے جو پہلے سے 30 فیصد بڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلیکسی ایس 20

محفوظ ادائیگی کے لیے اس کے فرنٹ پر ایک انفراریڈ فیس سکینر بھی ہے۔ اس فون کا بہترین فیچر اس کا کیمرہ ہارڈ وئیر ہے۔ پی 40 پرو کے مین کیمرے میں 1/1.28″ سنسر ہے جو گلیکسی ایس 20 کے 1/1.33″ سنسر سے بڑا ہے۔ اس کی ریزولوشن 50 میگا پکسل ہے اور اس میں RYYB کلر فلٹر ہے۔ ہواوے اوکٹا فیز ڈیٹیکشن آٹو فوکس کی بھی تشہیر کر رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ 100 فیصد پکسلز فیز ڈیٹیکشن کو سپورٹ کرتے ہیں۔

P40 Pro

اس سنسر میں f/1.9 اپرچر اور او آئی ایس بھی ہے۔ زوم کیمرہ کے لیے ہواوے نے اس میں پیری سکوپ ڈیزائن برقرار رکھا ہے۔ اس کی فوکل لینتھ 125 ایم ایم ہے اور یہ او آئی ایس کے ساتھ 12MP RYYB سنسر ہے۔ ہواوے نے اسے 5x zoom کا نام دیا ہے۔

اس فون میں الٹرا وائیڈ اینگل کے لیے Cine Lens کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ یہ 40 میگا پکسل اور 18 ایم ایم f/1.8 لینز ہے۔ اس کی بیک پر کلر ٹیمپریچر سنسر کے ساتھ 3D Time of Flight یا ٹی او ایف سنسر بھی ہے۔

P 40 pro back camera

پی 40 پرو پر4K @ 60fps ویڈیو ریکارڈنگ کی جا سکتی ہے۔ او ائی ایس کو بڑھانے کے لیے اس میں Super Steady Telephoto Video کا فیچر بھی ہے۔ الٹرا وائیڈ کیمرہ HDR ویڈیوز شوٹ کر سکتا ہے اور اندھیرے میں آئی ایس او کو 51,200 تک بڑھا سکتا ہے۔

ہواوے پی 40 پرو میں 4200 ایم اے ایچ کی بیٹری ہے۔ اسے وائرلیس چارجنگ سے 27W پر چارج کیا جا سکتا ہے۔ فون کو یو ایس بی – سی کے ساتھ 40W پر بھی چارج کیا جا سکتا ہے۔

p 40 pro 3D

پی 40 پرو گرد اور پانی سے بچاؤ کے لیے آئی پی 68 سرٹیفائیڈ ہے۔ یہ سیاہ، سفید، سلور اور گولڈ رنگوں میں دستیاب ہے۔ہواوے پی 40 پرو 7 اپریل سے دستیاب ہوگا۔ اس کے 8 جی بی ریم اور 256 جی بی سٹوریج ورژن کی قیمت 1000 یورو ہے۔ فون کی سٹوریج کو ہواوے کے نئے نینو میموری 2 کارڈ سے بڑھایا جا سکتا ہے۔

ہواوے پی 40:

ہواوے پی 40 (Huawei P40) میں 6.1 انچ او ایل ای ڈی 1080p+ پینل ہے۔ شارپ نیس کے معاملے میں یہ پی 40 پرو کے قریب ہے لیکن اس ریفریش ریٹ 60 ہرٹز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلیکسی ایس 10 پلس کا اولمپک گیمز ایڈیشن

اس فون کی بیک پر 1/1.28″ بڑے سنسر کے ساتھ 50 میگا پکسل الٹرا وژن سنسر ہے۔ اس فون کا سیلفی کیمرہ 32 میگا پکسل کا ہے لیکن اس میں آٹو فوکس کا فیچر نہیں، پھر بھی یہ 60fps پر 4K ویڈیو ریکارڈ کر سکتا ہے۔ پرو ورژن کی طرح اس کے فرنٹ پر آئی آر سکینر بھی نہیں ہے لیکن اس میں زیادہ بڑا انڈر ڈسپلے فنگر پرنٹ ریڈر ہے۔

P 40

اس کا زوم کیمرہ او آئی ایس اور 80 ایم ایم لینز کے ساتھ 8 میگا پکسل سنسر ہے۔ الٹرا وائیڈ کیمرہ 17 ایم ایم لینز کے ساتھ 16 میگا پکسل کا ہے۔ پرو ورژن کی طرح ہواوے پی 40 میں بھی Kirin 990 5G چپ سیٹ ہے۔ یہ چپ سیٹ 7nm+ EUV پراسس پر بنایا ہے۔ تاہم پرو ماڈل میں 4 لیئر سپر کول سسٹم (گریفائن فلم + وائپر چیمبر) ہے، جس کی پی 40 میں کمی ہے۔ گرد اور پانی سے بچاؤ کے لیے یہ آئی پی 53 سرٹیفائیڈ ہے۔

اس کی بیٹری پرو ورژن سے کچھ چھوٹی 3800 ایم اے ایچ کی ہے۔اس میں وائرلیس چارجنگ بھی نہیں ہے۔ اسے 22.5W وائرڈ چارجر سے چارج کرنا پڑتا ہے۔ 7 اپریل کو لانچ ہونے پر اس کی قیمت 800 یورو ہوگی۔ اسے صرف ایک میموری کنفگریشن 8 جی بی ریم اور 128 جی بی انٹرنل سٹؤریج کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

P 40 fingerprint

ہواوے اپنے نئے سمارٹ فونز میں اینڈروئیڈ 10 اور اپنی ایپ گیلری انسٹال کر رہا ہے۔
اب کمپنی نے نئے فیچر اور شراکت داری بڑھانے کا اعلان کیا ہے تاکہ گوگل کی ایپس کو تبدیل کر سکے۔ می ٹائم (MeeTime) ایک وائس اور ویڈیو کال ایپ ہے، جس سے سکرین بھی شیئر کی جا سکتی ہے۔یہ ویڈیو سٹریمنگ پلیٹ فارم کے طور پر بھی استعمال ہو سکتی ہے۔

Share: