کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے لیپ ٹاپ میں اپنے اہم فولڈرز بآسانی خفیہ طریقہ سے چھپا چائتے ہیں جو کوئی بھی نہ ڈھونڈ سکے؟

اگر ہاں تو ہم آپکو آج ایسا ہی ایک منفرد طریقہ بتانے والے ہیں جس کی مدد سے آپ اپنے قیمتی فولڈرز کو باقی تمام لیپ ٹاپ استعمال کرنے والے یوزرز سے چھپائے رکھ سکتے ہیں۔

اس کے لیے آپکو کمانڈ پرامپٹ کی ضرورت پڑے گی جو ہر کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ میں پہلے سے ہی موجود ہوتا ہے۔ درج ذیل ہدایات پر عمل کر کے آپ اس کام کو بخوبی انجام دے سکتے ہیں۔

فولڈرکو چھپائیں:

  • سٹارٹ پر کلک کریں
  • سچ پر کلک کر کے “Command Prompt” لکھیں اور کمانڈ پرامپٹ آنے کی صورت میں انٹر کا بٹن دبائیں
  • کمانڈ پرامپٹ کھل جانے کے بعد اس میں یہ کمانڈ لکھیں “cd C:\Users\admin\Desktop\Files” اور انٹر کا بٹن دبائیں ( cd کے بعد آپ اپنا مطلوبہ فولڈر کا راستہ لکھ سکتے ہیں جسے آپ چھپانا چاہتے ہیں)
  • فولڈر یا فائل کو چھپانے کے لئے درج ذیل کمانڈ ٹائپ کریں اور انٹر دبائیں:
    “attrib +h “Secret Files
  • آپ “Secret Files” کی بجائے کوئی بھی فولڈر کا نام لکھ سکتے ہیں۔
cmd

اگر آپ “Secret Files” والے فولڈر کے اندر والے تمام فولڈرز بھی چھپانا چاہتے ہیں تو آپکو مندرجہ ذیل چند اور کمانڈز لکھنا ہونگی۔

  • کمانڈ پرامپٹ میں یہ کمانڈ لکھیں: cd “Secret Files” (آپ نے اگر فولڈر کا نام مختلف رکھا تھا تو آپ وہ نام استعمال کریں گے)
  • پوشیدہ فولڈر میں موجود تمام فائلوں اور فولڈروں کو چھپانے کے لئے درج ذیل کمانڈ کو ٹائپ کریں اور انٹر دبائیں:
    attrib +h /s /d

چھپائی ہوئی فائلوں اور فولڈرز کو دوبارہ سامنے لانا:

  • سٹارٹ پر کلک کریں
  • سچ پر کلک کر کے “Command Prompt” لکھیں اور کمانڈ پرامپٹ آنے کی صورت میں انٹر کا بٹن دبائیں
  • کمانڈ پرامپٹ کھل جانے کے بعد اس میں یہ کمانڈ لکھیں “cd C:\Users\admin\Desktop\Files” اور انٹر کا بٹن دبائیں ( cd کے بعد آپ اپنا مطلوبہ فولڈر کا راستہ لکھ سکتے ہیں جسے آپ چھپانا چاہتے ہیں)
  • فولڈر یا فائل کو چھپانے کے لئے درج ذیل کمانڈ ٹائپ کریں اور انٹر دبائیں:
    “attrib -h “Secret Files
  • آپ “Secret Files” کی بجائے کوئی بھی فولڈر کا نام لکھ سکتے ہیں۔

اس معاملے میں آپ نے فولڈر کے اندر فائلوں اور سب فولڈرز کو بھی پوشیدہ کیا ہو تو ان کو سامنے لانے کے لیے درج ذیل کام کریں۔

  • کمانڈ پرامپٹ میں یہ کمانڈ لکھیں: cd “Secret Files” (آپ نے اگر فولڈر کا نام مختلف رکھا تھا تو آپ وہ نام استعمال کریں گے)
  • پوشیدہ فولڈر میں موجود تمام فائلوں اور فولڈروں کو چھپانے کے لئے درج ذیل کمانڈ کو ٹائپ کریں اور انٹر دبائیں:
    attrib -h /s /d
Share: