سمت شناسی جدید فون میں ایک مفید ترین فیچر ہے، اور بہت سے لوگ ان کی رہنمائی پر بھروسہ کرتے ہیں۔ بلاشبہ جب آپ کسی نئی جگہ کا سفر کر رہیں ہوں تو آپکے پاس نقشہ کی ایپ کے علاوہ کوئی بھی اپکا مددگار نہیں ہو سکتا۔ گوگل میپس ان سب میں سب سے زیادہ مقبول ہے ، لیکن امریکی پابندی کے بعد ، ہواوے کے نئے موبائل کچھ پھیکے سے ہو گئے تھے۔ چینی کمپنی نے بلآخر ہار نہ مانتے ہوئے ایک اور بار گوگل کو دے دی ہے اور گوگل میپس کا متبادل بنا لیا ہے۔

یہ سروس اصل میں نوکیا کے لیے 2012 میں تیار کی گئی تھی مگر ناکام رہی اس لیے اس کو کئی بار نام کی متعدد تبدیلیوں کا بھی سامنا رہا ہے۔ 2016 میں اس کا نام ہیر ویگو رکھا گیا اور 2016 میں ہی اس سروس نے اپنی ساری توجہ کا مرکز نیویگیشن اور عوامی ترسیل کی معلومات کی طرف بڑھایا۔ اب ہواوے ایپ گیلری پر ہیر ویگو – سٹی نیویگیشن ایپ کو شامل کر کے اپنے صارفین کے لئے سروس فراہم کر رہا ہے۔

یہ ایپ بہت ساری مفید خصوصیات کے ساتھ سامنے آئی ہے، جس میں 1300+ شہروں کے لئے آواز سے چلنے والی نیویگیشن اور عوامی ٹرانزٹ کی معلومات بھی شامل ہے۔ اگر آپ انٹرنیٹ کوریج کے بغیر کسی علاقے میں سفر کا ارادہ رکھتے ہیں تو آف لائن نقشوں کو بھی ڈاؤن لوڈ کرنے کا آپشن موجود ہے۔ اس ایپ کے ذریعہ موجودہ لاک ڈاؤن صورتحال میں لوگوں کو نیویگیشن سروس کے ساتھ اضافی ذہنی سکون مل سکتا ہے۔

ہیر ویگو – سٹی نیویگیشن ایپ ہواوے کے ایپ گیلری سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے۔ یہ ابھی تک اسٹور کی کیٹگری والے حصوں پر ظاہر نہیں ہوتی ہے، لیکن آپ “ہیر وی گو” کو خود تلاش کرسکتے ہیں یا اسے ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے اس لنک پر کلک کریں۔

Share: