سماجی رابطوں کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے لاک ڈاؤن میں اپنے صارفین کی سہولت کیلئے ’میسنجر روم‘ متعارف کرا دیا جس میں بیک وقت 50 لوگ شامل ہوسکتے ہیں۔

لاک ڈاؤن کے باعث گھر سے کام کرنے کے رجحان میں تیزی کے بعد جہاں متبادل پلیٹ فارم ابھر کر سامنے آئے وہاں پرانے پلیٹ فارم بھی خود کو بہتر آپشن کے طور پر پیش کرنے میں مصروف ہوگئے۔

اس وقت ویڈیو کانفرنس کالز کیلئے زووم چھایا ہوا ہے جبکہ فیس بک نے بھی اپنے صارفین کو مطمئن رکھنے کیلئے ویڈیو کال کے فیچر میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کے مطابق فیس بک میسنجر میں ’میسنجر روم‘ متعارف کرایا گیا ہے جہاں بیک وقت 50 لوگ ایک ساتھ ویڈیو کالنگ کرسکتے ہیں۔

Share: