ہم میں سے تقریباً ہر کوئی فیس بک ایپ استعمال کرتا ہے۔ ایسی سوشل میڈیا ایپس بہت ذیادہ موبائل ڈیٹا کی کھپت کا باعث بنتی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ تمام کمپنیاں ایسی ایپس متعارف کروانے کی طرف متوجہ ہیں کہ جو کم سے کم ڈیٹا کے استعمال سے صارفین کو لطف اندوز کر سکے۔ ایسی کم ڈیٹا استعمال کرنے والی ایپس کو ”لائٹ ورژن“ کہتے ہیں اور فیس بک کی ایپلی کیشنز بھی موجود ہیں تاہم اب انہیں بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایک غیر ملکی میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے فیس بک کے ترجمان نے کہا ہے کہ صارفین کی کمی کی وجہ سے ان کا اس ایپ کو بند کرنے کے فیصلہ سامنے آیا ہے۔

مقبول ترین ایپ فیس بک نے آئی او ایس اور اینڈرائڈ کیلئے دستیاب ”فیس بک لائٹ“ بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس ضمن میں فیس بک نے برازیل میں موجود صارفین کو آگاہی میسج دینے کا کام شروع کر دیا ہے جس کے مطابق کمپنی جلد اپنی لائٹ ایپ بند کرنے والا ہے۔

آئندہ دنوں میں سماجی رابطوں کا مقبول ترین پلیٹ فارم فیس بک اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے دستیاب ”لائٹ ورژن“ ایپلی کیشنز کو بند کر دے گا اور دنیا بھر میں فیس بک لائٹ استعمال کرنے والے صارفین اب فیس بک ایپ کے ذریعے ہی اس پلیٹ فارم کو استعمال کر سکیں گے۔

Share: