تازہ ترین رپورٹ کے مطابق چینی کمپنی شیاؤمی کار تیار کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق شیاؤمی کے چیف ایگزیکیٹو آفیسر (سی ای او) لی جُن کار کی تیاری کے پروجیکٹ کی براہ راست نگرانی کر رہے ہیں۔

چینی کمپنی نے اس معاملے پر کسی بھی قسم کا بیان دینے سے گریز کیا ہے اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ کمپنی تمام تر چیزوں کو حتمی شکل دینے کے بعد ہی اس حوالے سے کوئی اعلان کرے گی۔

Share: