تقریباً ساری دنیا میں ایسا وقت چل رہا ہے کہ تمام لوگ کرونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے میں مددگار ثابت ہونے کے لیے گھروں میں رہتے ہوئے اپنے کام سرانجام دے رہے ہیں جس میں سب سے اہم انٹرنیٹ ہے۔ بڑے پیمانے پر انٹرنیٹ کے استعمال سے بہت سے لوگوں کو اس سے استعمال میں دشواری کا سامنا ہے جیسا کہ رفتار کا کم ہونا۔

انٹرنیٹ کا آہستہ ہونا بہت سارے کاموں کی سرانجامی میں رکاوٹ کا باعث بن سکتا ہے جیسا کہ گھر پر رہتے ہوئے کام کرنا، آن لائن مطالعہ کرنا اور تفریح کے لیے انٹرنیٹ کا استعمال۔ مگر ہم آپکو کچھ ایسی تبدیلیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جن پر عمل کر کے آپ اپنے انٹرنیٹ کی رفتار کو تیز اور قابل اعتماد بنا سکتے ہیں۔

انٹرنیٹ کی سست رفتار کے پیچھے بہت سے عوامل ہو سکتے ہیں جن میں قابل ذکت اپکا ایکسچینج سے دور رہنا، انٹرنیٹ کی تاروں میں خرابی، انفراسٹرکچر کا بہتر نہ ہونا۔ ان سب مسائل کی صورت میں کوئی بھی آپکی مدد نہیں کر سکتا سوائے انٹرنیٹ فراہم کرنے والی کمپنی کے۔ علاو ازیں اگر مسلہ آپ کے انٹرنیٹ راوٹر، جسے موڈم بھی کہتے ہیں، تو اس کی سیٹنگ میں آپ کچھ تبدیلیاں کر کے اس کی رفتار کو بڑھا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 2020ءمیں آپ کا وائی فائی تبدیل ہونے والا ہے

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خراب وائی فائی کی درستگی کی بجائے اگر آپ بہت ضروری کام کر رہے ہیں تو وائی فائی سے ایتھر نیٹ کنیکشن پر منتقل ہو جائیں جس میں کسی اور کے خلل ڈالنے کا کوئی چانس نہیں ہوتا اوراس کی رفتار بنسبت وائی فائی بہت بہتر ہوتی ہے۔

بہت سی صورتوں میں ایتھر نیٹ کنیکشن پر منتقلی ممکن نہیں ہوتی کیونکہ ایتھر نیٹ کنیکشن کے لیے تاروں کا جال بچھانا ممکن نہیں ہوتا اور ہمیں وائی فائی پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔

اپنے راؤٹر کو بہتر بنائیں

بہت سے لوگ وہی ڈوائسسز استعمال کرتے ہیں جو ان کی انٹرنیٹ سروس مہیا کرنے والی کمپنی نے دی ہوتی ہیں۔ یہ اچھا فیصلہ ہے کیونکہ ان کی سٹنگ بہت پیچدہ نہیں ہوتی اور آپ ایک ہی جگہ سے ہر چیز کنٹرول کر سکتے ہیں۔

لیکن اس کا مطلب یہ ہے کہ اگر آپ اپنے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کے لیے مزید کچھ نہیں کر سکتے۔ مارکیٹ میں دیگر کمپنیوں کے راؤٹرز دستیاب ہیں۔ اس میں ٹی پی لنک یونٹ جیسے سستے حل سے لے کر ہلنگ تک کی تیز مشینیں شامل ہیں جن میں سینکڑوں روپے کی لاگت آسکتی ہے اور ان کے ذریعہ آپ اپنے انٹرنیٹ کو محفوظ اور مضبوط بنا سکتے ہیں۔

اپنے وائی فائی کو بوسٹ کریں

وائی فائی بوسٹ کرنے سے دو مراد ہیں۔ ایک یہ کہ آپ اپنے راوٹر کی سٹنگ سے اس کے سگنل کی رفتار اور پھیلاو کو بڑھا سکتے ہیں۔ یہ آپشن راوٹر کی سٹنگ میں فریکونسی کے نام سے ہوتا ہے۔ ایسا بھی دیکھنے میں آیا ہے کہ آپکے لیپ ٹاپ یا موبائل میں سسٹ انٹرنیٹ کی ایک وجہ وائی فائی سگنلز کا کمزور ہونا ہے اور ابھی بتائی گئی سٹنگ کرنے سے آپکا راوٹر وائی فائی سگنلز کو ذیادہ دوری تک بھیج سکتا ہے اور آپ اس سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

وائی فائی کو بوسٹ کرنے کا ایک طریقہ وائی فائی بوسٹرز کا استعمال بھی ہے۔ بازار میں یہ ڈوائسسز عام ملتی ہیں جن کا کام آپکے موجودہ وائی فائی سگنلز کو مزید بوسٹ کرنا ہوتا ہے۔ ایسا ہونے سے آپ اپنے موجودہ مقام تک اچھے وائی فائی سگنل پاتے ہیں اور سست انٹرنیٹ کی شکایت سے چھٹکارا حاصل سکتے ہیں۔

پاور لائن سے آپ پہلے سے ہی مکان کے آس پاس موجود کیبلوں کے ذریعے جڑ سکتے ہیں اور یہ آپ کے براؤزنگ کا ڈیٹا بھیجنے کی اجازت دیتا ہے۔ یہ ان گھروں کے لیے ایک بہترین حل ہوسکتا ہے جو بڑے ہوں یا ان کی دیواریں موٹی ہوں اور جہاں وائے فائے ایکسٹینڈرز کی پہنچ ممکن نہ ہو۔ کنکشن ہمیشہ اتنا تیز نہیں ہوتا جتنا کسی کیبل کے ذریعے حاصل کیا جا سکتا ہے لیکن ان کو اکھٹا کر دینا کہیں آسان ہوتا ہے۔

Share: