ائیر بی این بی نے جمعرات کے روز ایک پابندی نافذ عمل کی ہے جس کے مطابق دنیا بھر میں ڈانس پارٹیز کے لیے کی جانے والی بکنگ اور ایسی پراپرٹی جس میں 16 سے زائد افراد جمع ہو سکتے ہوں، کو اپنی ایپ سے ہٹا دیا ہے۔ کمپنی کا یہ قدم اس بات کی عکاسی ہے کہ کورونا وائرس وبائی مرض کے پھیلاو کی روک تھام کے لیے کمپنی کس قدر کوشاں ہے اور اپنے صارفین کی حفاظت کے لیے ہر ممکن کوشش میں مصروف عمل ہے۔

کمپنی کے بیان کے مطابق، پابندی کا اثر آئندہ کی تمام بکنگ پر پڑے گا اور اگلے نوٹس تک یہ پابندی نافذ العمل ہوگی۔ کمپنی نے کہا کہ چونکہ صحت عامہ کے مینڈیٹ میں باروں اور کلبوں جیسے مقامات پر پابندی عائد کردی گئی ہے ، دیکھا گیا ہے کہ کچھ لوگ اس طرح کے اجتماعات کو اس کے پلیٹ فارم پر کرائے کے مکانوں تک لے جاتے ہیں اور ایسی صورتحال کے بچاو کے لیے کمپنی کو ایسا قدم اٹھانا پڑ رہا ہے۔

Share: