دو نئی چیزیں ، ایک توقع اور بہت زیادہ انتظار، دوسرا غیر متوقع فیچرز۔ جیسا کہ ہواوئے پی40 پرو نے تمام موبائل کیمرہ کے ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ایسے ہی اس کا ڈیزائن نتیجہ خیز ہے۔

اس آرٹیکل میں ہم آپکو اس موبائل کے بارے 7 ایسی عمدہ چیزیں بتائیں گے جو آپ صرف ہواوئے پی40 پرو کے ساتھ کر سکتے ہیں۔

منفرد سکرین:

آپ اب شاید یہ سوچ رہے ہوں کہ اس کے ڈسپلے میں ایسا کیا خاص ہے جو اس کو منفرد بناتا ہے؟

اس میں استعمال ہونے والے ڈسپلے کی سب سے خاص بات یہ ہے کہ یہ موبائل کے چاروں کونو سے کرو شکل میں ہے۔ اس کا مطلب یہ کہ اس کا ڈسپلے چاروں اطراف سے بغیر کسی کنارے کے بنایا گیا ہے جو آپکو ایک سمارٹ فون استعمال کرنے کا ایک منفرد تجربہ دیتا ہے۔ اس سے پہلے تمام بائلز میں دو طرفہ کرو ڈسپلے استعمال ہوتا تھا مگر اس موبائل نے مارکیٹ میں آ کر دوسری کمپنیوں کے لیے ایک نیا مہاز کھول دیا ہے۔

5G تجربے کے ساتھ بلاتعطل اسٹریمنگ:

چونکہ آپ اپنا زیادہ وقت گھر پر گزار رہے ہیں ، اس لئے آپ کو شاید ان چیزوں کی اشد ضرورت ہے جو آپ کو گھر میں رہتے ہوئے تفریح فراہم کر سکیں۔ کام کے لئے سٹریمنگ ، ورک کانفرنس کالز یا فیملی ویڈیو کالنگ اور فائلوں کو کام کے لئے ڈاؤن لوڈ کرنا یقینی طور پر آپ کی فہرست میں شامل ہوگا۔ تاہم ، اپنی سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ویب سائٹ کو تیزی سے لوڈ کرنے یا کام کی اہم فائلوں کو فوراً ڈاؤن لوڈ کرنے سے لطف اندوز ہونے کے لیے آپک کو ایک ایسے فون کی ضرورت ہوگی جو 5G کا ایک طاقتور تجربہ فراہم کرے۔ Kirin 990 5G چپ سیٹ کے ساتھ ہواوئے پی40 پرو آپ کے تمام کام اور تفریح کے لئے بے مثال اور مضبوط کارکردگی مہیا کرنے والا وحد فون ہے۔

بہت دور سے کم روشنی میں بھی بہترین تصاویر:

اپنے پیاروں کے ساتھ گھر میں وقت گزارنا سب سے خوبصورت کام ہو سکتا ہے کیونکہ زیادہ وقت مل کر بیٹھنے سے آپسی تعلق مضبوط ہوتا ہے۔ ایسے میں گھر پر رہتے ہوئے گھریلو مہم جوئی کو تخلیقی فوٹو اور ویڈیو سے اپنے دوستوں اور دور رہنے والے عزیزوں کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر شئیر کرنا ہواوے پی40 پرو کیمرہ سیٹ اپ کے ساتھ کافی آسان ہے۔

50MP الٹرا ویژن لائکا کواڈ کیمرا اور ہواوئے الٹرا ویژن سینسر سے آراستہ 1 / 1.28 انچ کا CMOS سینسر بھی ہے جو پہلے سے کہیں زیادہ روشنی حاصل کرسکتا ہے۔ “سالگرہ مبارک ہو” گاتے ہوئے اور اندھیرے میں شمعیں اڑاتے ہوئے یا اپنی بالکونی میں کھڑے ہو کر باہر رات کا خوبصورت نظارہ محفوظ کرنے کے لیے اس سے بہترین کوئی فون نہیں ہو سکتا۔

کیمرہ سیٹ اپ میں 4K معیار میں کلپس کو ریکارڈ کرنے کے لئے 40MP کا الٹرا وائڈ سین کیمرا اور بکیش اثرات کے ساتھ حیرت انگیز تصاویر لینے کے لئے ToF کیمرہ بھی شامل ہے، جبکہ اشیاء کو قریب لانے کے لیے 50x سپر سینسنگ زوم مددگار ہے اس کے علاوہ اس میں 5x آپٹیکل زوم ، 10x ہائبرڈ زوم اور 50x ڈیجیٹل زوم بھی شامل ہے۔

سیلفی کے بارے میں کیا خیال ہے؟ اس کے سامنے دوہرا کیمرا ہے جس میں 32 ایم پی سیلفی کیمرا اور بہتریں گہرائی کو محفوظ کرنے کے لیے بھی کیمرہ شامل ہے ، آپ حیرت انگیز باریکی کے ساتھ خوبصورت سیلفی بھی لے سکتے ہیں اور یہاں تک کہ 4K میں ویڈیو کلپس ریکارڈ کرسکتے ہیں۔

دیر تک چلنے والی بیٹری:

کسی کاروباری میٹنگ کے دوران یا کسی اہم کالنگ میٹنگ کے دوران آپ کا فون اب کبھی بند نہیں ہوگا کیونکہ ہواوے پی40 پرو کی بیٹری 4200mAh ہے جو آپکو ایک موبائل استعمال کرنے کا لمبا دورانیہ دے سکتی ہے۔ مزید برآں یہ فون 40W ہواوئے سپرچارج کے ساتھ آتا ہے ، جو بیٹری کو پہلے سے زیادہ تیزی سے چارج کرتا ہے۔

آوازوں کو قریب کریں:

ایک ایسا فیچر جو آپ نے شاید پہلے کبھی نہ سنا ہو وہ اس کمال موبائل میں ہے۔ اس فیچر کی مدد سے آپ کسی بھی شخص کی آواز کو ریکارڈ شدہ ویڈیو کلپ میں زوم کر سکتے ہیں۔ لہذا یہ کہنا ، آپ نے اپنے چھوٹے بہن بھائیوں کے گانے کا ایک کلپ ریکارڈ کیا ہے، اور ایک کی آواز دوسرے کے مقابلے میں اچھی ہے۔ اس آواز کو بڑھانے کے لئے ، صرف اس کی آواز کو زوم ان کریں اور اس کی آواز کو دوسروں کہ آوازوں پر ترجیح دے سکتے ہیں۔

بہترین تصاویر کا خودکار انتخاب:

کیا آپ اپنے چھوٹے بچے کو چلنا سیکھاتے ہوئے اس کی پرفیکٹ تصویر بننا چاہتے ہیں؟ہواوئے گولڈن اسنیپ فیچر کے ساتھ موبائل مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے آپکی موبائل گیلری سے ان تصاویر کا انتخاب کر سکتا ہے جو آپ کے بچے کی تمام تصاویر میں سے سب سے پرفیکٹ ہوں اور ایسی تصاویر جو موبائل ہل جانے یا بچے کے چلنے سے ٹھیک نہیں آتی ان کو خودکار طریقہ سے گیلری سے مٹا بھی سکتا ہے جس سے اپکے موبائل میں جگہ کہ کمی کا مسلہ نہیں ہوگا۔

نیز ، یہ کبھی کبھی پریشان کن بھی ہوسکتا ہے جب آپ کوئی تصویر بنانے کی کوشش کر رہے ہو اور پھر اچانک کوئی فریم میں نمودار ہوجائے یا جب آپ آئینے کا استعمال کر کے سیلفی لینے کی کوشش کر رہے ہوں لیکن اس میں روشنی آجائے گی۔

گھبرانے کی کوئی بات نہیں اے آئی پاسربائی کسی تصویر میں ناپسندیدہ افراد کو ہٹانے کا خیال رکھے گا جبکہ اے آئی ریفلیکشن آپ کی تصویروں میں روشنی سے چھٹکارا دلانے میں مددگار ہوگا۔

50x سپر زوم کے ساتھ کچھ بھی دور نہیں:

فون کے کیمرہ میں 50 ایکس سپر زوم کے ساتھ ، یہاں تک کہ بہت دور کی چیزیں بھی اب آپکی پہنچ میں ہیں۔ اس کے علاوہ 5X آپٹیکل زوم ، 10x ہائبرڈ زوم اور 50x ڈیجیٹل زوم کے ساتھ ساتھ AIS اور OIS استحکام کی خصوصیات ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ زوم کرتے وقت آپ کو کسی بھی طرح کے دھندلا پن یا لرزش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

لہذا آپ اپنے سب سے اچھے دوست کی واضح اور غیر متزلزل تصویر یا ویڈیو لے سکتے ہیں جو آپ کا پڑوسی بھی ہو سکتا ہے یا جو آپ کے ساتھ ہی عمارت میں رہتا ہے۔ ایک تصویر کیپچر کریں یا ان کی ویڈیو کو ریکارڈ کریں جب وہ اپنی بالکونی میں ہو۔

یہ 7 عمدہ چیزیں ہیں جو آپ اپنے نئے ہواوئے پی40 پرو کے ساتھ کرسکتے ہیں جو آپکو یقیناً پسند آئیں گی۔ یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ یہ فون ہواوئے ایپ گیلری کے ساتھ آتا ہے، ہواوئے کا اپنا ایپ سٹور ہے جس میں 18 مختلف زمروں میں بہت ساری مقامی اور عالمی ایپس ہیں۔

Share: