کیا آپ آئی فون ایکس استعمال کرتے ہیں؟ ایپل کمپنی نے آئی فون ایکس رکھنے والے صارفین کے لئے 360 ڈگری سیلفی سین فیچر متعارف کروادیا ہے۔اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کلپ ایپس کا آپشن استعمال کرنا ہوگا۔نئے فیچر کو استعمال کرتے ہوئے صارفین 360 ڈگری سیلفی سین کے لیے مختلف جگہوں کے پسِ منظر کا انتخاب کرسکتے ہیں اور ساتھ ہی منفرد فلٹرز بھی استعمال کیے جاسکتے ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ 360 ڈگری سیلفی سین کی تصاویر اور ویڈیوز میں صارفین اپنی پسند کا کوئی گانا بھی بیک گراونڈ میں لگا سکتے ہیں۔

لیزر ہتھیاروں والے لڑاکا جیٹ

کمپنی کے ایپس پروڈکٹ مارکیٹنگ کے نائب صدر سوسان پریسکاٹ کے مطابق اس فیچر کی مدد سے کلپ ایپس استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دلچسپ تصاویر اور ویڈیوز بنانا آسان ہوجائے۔

Share: