آپ کو یاد ہوگا کہ وہ وقت بھی تھا جب موبائل میں کچھ نمبر محفوظ کرنے کا آپشن ہوا کرتا تھا پھر رفتا رفتا ٹیکنالوجی میں انقلاب آتا گیا اور میموری کارڈ وجود میں آیا۔ مگر جیسے جیسے میموری ذیادہ ہوتی گئی ویسے ویسے موبائل کا ڈیٹا اور اس میں محفوظ کرنے والی اشیاء کی طلب بھی بڑھتی گئی۔ یہاں تک کہ آج کل 128 جی بی میموری کے ساتھ سمارٹ فون متعارف کروائے جا رئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ موبائل میں جدید کیمرے متعارف کروئے جاتے رئے ہیں اور ان کیمروں کی ریزولوشنز بڑھنے کا مطلب ویڈیوز اور تصاویر کا زیادہ حجم ہونا۔ ذیادہ حجم والی تصاویر کو محفوظ کرنے کے لیے بھی ذیادہ جگہ چائیے ہوتی ہے مگر خوش قسمتی سے فلیش میموری کارڈ اس مشکل سے عارضی طور پر نجات دلاتے ہیں۔

مگر آجی کس جد تک آپ اپنا ڈیٹا محفوظ کر سکتے ہیں1 جی بی؟ 16 جی بی یا پھر کتنا؟؟ کیا آپ ایسا میموری کارڈ استعمال کرنا پسند کریں گے جس کی میموری 30 ٹیرا بائیٹ ہو؟

یہ بھی پڑھیں:  آئی فون ایس ای 2

یقین نہیں آ ریا؟ جی ہاں واقعی سام سنگ نے دنیا کا سب سے زیادہ حجم رکھنے والا ایس ڈی کارڈ متعارف کرا دیا ہے جس میں 30.72 ٹی بی میموری محفوظ کی جاسکتی ہے۔

پی ایم 1643 نامی اس میموری کارڈ کو 1 ٹی بی ناند فلیش پیکجز کی 32 اسٹیکز سے تیار کیا گیا ہے اور ہر ایک سو میں 512 جی بی وی ناند چپس کی سولہ لیئرز ہیں۔ یعنی اس میں آسانی سے 5700 ایچ ڈی فلمیں سما سکتی ہیں یا 500 دن کی نان اسٹاپ ویڈیو کو محفوظ کیا جاسکتا ہے اور یہ گزشتہ سب سے بڑے ایس ایس ڈی کارڈ سے لگ بھگ دوگنی زیادہ گنجائش کا حامل ہے۔

اس سے پہلے مارچ 2016 میں سام سنگ نے ہی 16 ٹی بی کا کارڈ متعارف کرایا تھا۔ کمپنی کے مطابق اس ایس ایس ڈی کارڈ میں ڈیٹا رائٹ اور ریڈ کرنے کی رفتار بالترتیب 1700 ایم بی اور 2100 ایم بی ہے جو کہ عام ایس ایس ڈی کارڈز کے مقابلے میں تین گنا زیادہ ہے۔ کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ اس کارڈ کو کب تک فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم اس کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ایس ایس ڈی کارڈز کی رینج کو رواں سال کے آخر تک توسیع دے گی اور اس حوالے سے صارفین کی طلب کو پوری کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

Share: