ہم یقین کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ اپنے پہلے کبھی ایسا نہیں سنا ہوگا کہ ایک ہیکر پہلے ہیکنگ کر کے پیسا حاصل کر لے پھر خود ہی واپس بھی کر دے، جی ہاں یہ بلکل سچ ہے اور ایسا ہی واقعہ چین میں پیش آیا کہ جہاں ہیکر نے کروڑوں مالیت کی کرنسی ہیک کی پھر خود ہی واپس بھی کر دی۔

اس واردات میں ہیکر نے سب سے زیادہ ایک کروڑ ڈالر مالیت کی ایتھیریم کرنسی چرائی۔ اس کے علاوہ ایک کروڑ ڈالر کے دوسرے کوائنز بھی چوری کیے گئے تھے۔ ہیکر نے 40 لاکھ ڈالر کے ایسے کوائنز بھی چوری کیے جو امریکی ڈالر سے منسلک ہیں۔

حیران کن بات یہ کہ اس نے دو روز بعد مختلف کرپٹو کوائنز کی شکل میں تقریباً اتنی ہی مالیت کی ڈیجیٹل رقم واپس ادا کر دی ہے۔

دراصل ڈی فورس کرپٹو کرنسی کا ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں آن لائن ڈیجیٹل رقوم کا لین دین ہوتا ہے۔

ساری کرنسی کی واپسی کے بعد ڈی فورس کے بانی منڈاؤ ینگ نے ہیکرز کے حملوں کے بعد ایک پیغام میں کہا تھا کہ ہیکر نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے اور یہ اس باتت کی طرف اشارہ ہے کہ ہیکرز ان سے بات چیت کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

منڈاؤ ینگ کا کہنا تھا کہ ہیکرز نے نہ صرف ان کے صارفین کو نقصان پہنچایا بلکہ انھیں ذاتی طور پر کافی نقصان ہوا ہے۔ انھوں نے کہا ’اس حملے میں میرے اثاثے بھی چوری ہوئے ہیں۔‘

اس حملے کے حوالے سے سکیورٹی کمپنی پیک شیلڈ نے ایک بلاگ میں وضاحت کی ہے کہ کیسے ایک ہیکر نے ڈی فورس کے نظام کو دھوکہ دے کر ڈھائی کروڑ ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی چوری کر لی۔

اسے آسان لفظوں میں اس طرح بیان کیا جاسکتا ہے کہ ہیکر ڈی فورس کے نظام کو یہ باور کرانے میں کامیاب ہوگیا کہ وہ کرپٹو کرنسی جمع کروا رہے ہیں لیکن حقیقت میں وہ کرپٹو کرنسی چوری کر رہے تھے۔

ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے اور کہاں استعمال ہوتی ہے?

ڈیجیٹل کرنسی بنیادی طور پر الیکٹرانک سطح پرادائیگی یا پےمنٹ کا طریقہ کار ہے۔ اس سے آپ خریدای کر سکتے ہیں لیکن اب تک یہ مخصوص مقامات پر ہی خرچ کی جا سکتی ہے۔ اس کے ذریعے آپ ویڈیو گیمز یا سوشل نیٹ ورکس پر ادائیگی کر سکتے ہیں۔ ڈیجیٹل کرنسی کیا ہے اور کہاں استعمال ہوتی ہے

اس وقت دنیا میں لگ بھگ 5000 کرپٹو کرنسیز استعمال ہو رہی ہیں جن میں بِٹ کوائن سرفہرست ہے۔ ایک بٹ کوائن کی قیمت اس وقت 8300 ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ ماضی میں یہ 20 ہزار ڈالر کی حد تک بھی پہنچ چکی ہے۔

بٹ کوائن کے خالق کا نام ساتوشی ناکاموتو ہے۔ ساتوشی کو آج تک کوئی نہیں جانتا کہ وہ کون ہے اور اس کا اس اصل نام کیا ہے۔ اب 2017 میں ساتوشی کے پاس تقریباً ایک ملین بٹ کوائنز ہیں جن کی موجودہ مالیت 2.7 ارب ڈالر ہے۔

کرپٹوکرنسی کی کُل مارکیٹ ایک اندازے کے مطابق 230 بلین ڈالرز کے لگ بھگ ہے۔ مارکیٹ پر نظر رکھنے والے افراد کہتے ہیں کہ کچھ عرصہ پہلے تک اس کی مارکیٹ 400 بلین ڈالرز سے زیادہ کی تھی۔

کریپٹو کرنسی کا کاروبار دنیا بھر میں ہو رہا ہے جس میں اب تک 5000 سے زیادہ کرنسیز آ چکی ہیں لیکن فی الحال سب سے مقبول بٹ کوائن ہے۔

Share: