یورپی کمیشن نے غلط معلومات کی فراہمی اور صارفین کی معلومات جمع کرنے کے الزام میں سماجی رابطوں کی سب سے مشہور ویب سائٹ فیس بک کو 122 ملین ڈالرز کا جرمانہ کر دیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یورپی کمیشن نے فیس بک کو 122 ملین ڈالرز کا جرمانہ عائد کیا ہے۔

یہ جرمانہ میسجنگ ایپ واٹس ایپ پر صارفین کی معلومات حاصل کرنے کے الزام میں عائد کیا گیا ہے۔ یورپی کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق فیس بک کو 110 ملین یورو کا جرمانہ اس لیے کیا گیا کیونکہ اس نے ای یو مرجر ریگولیشن کے تحت 2014 میں کمیشن کو تفتیش کے دوران واٹس ایپ کے بارے میں غلط معلومات فراہم کی تھیں۔ جب 2014 میں فیس بک کو واٹس ایپ کے بارے میں مطلع کیا گیا تو اس نے کمیشن کو بتایا کہ کمپنی فیس بک اور واٹس ایپ صارفین کے درمیان خود کار ملاپ کے قابل نہیں ہے۔ کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فیس بک نے صارفین کے علم میں لائے بغیر ان کی معلومات جمع کیں۔

Share: