ایمزون کے بعد اب لینووو نے بھی گوگل اسسٹنٹ کا حامل اسمارٹ ڈسپلے متعارف قرار دیا ہے۔ یہ ڈسپلے آپکے تمام سوال اور جوابات کو ویژولائز کرنے کی اہلیت ر کھتا ہے۔ اسمارٹ ڈسپلے میں اسنیپ ڈریگن 624 اوکٹا کور سی پی یو دیا گیا ہے۔ ڈسپلے میں 4 جی بی اسٹوریج اور 2 جی بی ریم کو شامل کیا گیا ہے۔ ڈسپلے وائی فائی نیٹ ورک کو سپورٹ کرتا ہے اور اس کی مدد سے ویڈیو کال بھی کی جاسکتی ہیں۔

اس کے فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرہ دیا گیا ہے اور پرائیویسی کو مدنظر رکھتے ہوئے کیمرے کے لئے فزیکل شٹر بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اسمارٹ ڈسپلے کو 8 انچ اور 10 انچ کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ اور ان کے ساتھ ڈسپلے کی قیمت 200 ڈالر اور 10 انچ کے ساتھ 250 ڈالر ہے۔

Share: