ویڈیو اسٹریمنگ ویب سائٹ یوٹیوب سے کون واقف نہیں۔ مگر اکثر یوٹیوب استعمال کرتے ہوئے یہ مسئلہ درپیش ہوتا تھا کہ آپ جو ویڈیو ایکھنا چاہتے ہیں اس کے ساتھ اور بہت سا مواد بطور تجویز نظر آتا تھا جو کئی بار نا مناسب ہوتا تھا۔ اس کا پہلا اثر بچوں پر پڑتا تھا جو کسی بھی کام سے یوٹیوب استعمال کرتے تھے۔ مگر اب یوٹیوب نے بچوں کے لیے الگوریتھم فری لائٹ ایپلی کیشن متعارف کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

اس اپلیکیشن کو خصوصی طور پر بچوں کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے اور ایپ کی مانیٹرنگ کے لیے یوٹیوب کئی افراد کو بھرتی کرےگا جو اس بات کا جائزہ لیں گے کہ بچے جس ویڈیو کو دیکھنے کی خواہش کررہے ہیں کیا وہ ان کے لئے مناسب ہے جس کے بعد ہی ویڈیو چلانے کی اجازت مل سکے گی۔ ایپ خود سے بچوں کو کوئی ویڈیو دیکھنے کے لیے تجویز نہیں کرے گی اور نہ ہی کوئی غیر حقیقی ویڈیو پیش کرے گی۔ یوٹیوب کی جانب سے اس بات کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا کہ اس اپلیکشن کو کب تک متعارف کرایا جائے گا تاہم اس بات کا قوی امکان ہے کہ اسے رواں ماہ کے آخر یا آئندہ ماہ کے آغاز پر متعارف کرادیا جائے گا۔

Share: