یوٹیوب نے سمارٹ فون پر ایپ استعمال کرنے والے صارفین کے لئے پلے بیک اسپیڈ کے فیچر کا آغاز کر دیا ہے ۔ یہ فیچر پہلے صرف ڈیسک ٹاپ کے صارفین کے لئے تھا لیکن اب اسے سمارٹ فونز پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

سام سنگ کا فولڈ ایبل فون متعارف کروانے کا اعلان

یوٹیوب کا نئے فیچر کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس فیچر کو متعارف کراتے وقت اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وڈیو کی کوالٹی رفتار میں تبدیلی سے متاثر نہ ہو۔ سمارٹ فون کا ہارڈوئیر ڈیسک ٹاپ کی نسبت محدود ہونے کے باعث موبائل میں یہ فیچر استعمال کرنا مشکل تھا مگر اب اس مسئلے پر قابو پا لیا گیا ہے اور سمارٹ فون میں صارفین وڈیو کی کوالٹی کے مطابق پلے بیک اسپیڈ کو ایڈجسٹ کر سکیں گے۔

فیچر استعمال کرنے کے لئے ایپ پیج کے مینیو میں جاکر پلے بیک اسپیڈ آپشن کو اوپن کرکے وڈیوز کی اسپیڈ اپنی مرضی کے مطابق سیٹ کی جا سکے گی۔

Share: