ہونڈا کی جانب سے نئی سی بی 300، 2018 موٹرسائیکل آئندہ ماہ تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کی جارہی ہے۔ اس موٹرسائیکل کی پہلی جھلک گزشتہ سال اٹلی میں ہونے والے ایک ایونٹ کے دوران پیش کی گئی تھی اور اب جاپانی کمپنی نے اسے سب سے پہلے تھائی لینڈ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موٹرسائیکل کا ڈیزائن کمپنی کی نیو اسپورٹس کیفے کانسیپٹ سے متاثر ہے جس میں جدید ٹیکنالوجی اور فیچرز کی بھرمار موجود ہے۔

اس کی باڈی کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ مضبوط بنایا گیا ہے۔ اس سے ہٹ کر اس موٹرسائیکل میں ایل سی ڈی انسٹرمنٹ پینل دیا گیا ہے جس کے ذریعے مفید معلومات حاصل کی جاسکے گی۔

اس میں ٹیل لائٹ اور ٹرن انڈیکٹر، انجن آر پی ایم، ایندھن کا لیول اور گئیر پوزیشن انڈیکٹر وغیر موجود ہیں۔

ہونڈا سی بی 300 آر
تصویر بشکریہ ہونڈا

 

سی بی 300 آر میں 41 ایم ایم اپ سائیڈ ڈاﺅن فرنٹ فورکس اور سیون اسٹیپ ایڈجسٹ ایبل رئیر مونوشاک دیئے گئے ہیں۔ اسی طرح بریک کو بھی پہلے کے مقابلے میں بہتر کیا گیا ہے۔ یہ 286 سی سی موٹرسائیکل ہے جس میں سنگل سلینڈر انجن دیا گیا ہے جو کہ 30.9 ہارس پاور رکھتا ہے، جبکہ چھ اسپیڈ گیئر باکس دیئے گئے ہیں۔ اس کے فیول ٹینک میں 10 لیٹر پٹرول کی گنجائش ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ فل ٹینک کے ساتھ اس پر 300 کلومیٹر سے زیادہ تک سفر کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : بیٹری سے 5 گنا زیادہ طاقت ور سیل

کمپنی کی جانب سے قیمت کا اعلان تو نہیں کیا گیا تاہم یہ تین سے 4 ہزار ڈالرز تک ہونے کا امکان ہے جسے فروری میں تھائی لینڈ میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے بعد یہ کن ممالک میں دستیاب ہوگی، اس حوالے سے بھی کمپنی نے فی الحال کوئی اعلان نہیں کیا۔

تصویر بشکریہ ہونڈا
تصویر بشکریہ ہونڈا

 

Share: