دنیا کی صف اول کی ٹیلی کام کمپنوں میں شمار ہونے والی مشہور کمپنی ہوا وے نے درمیانے درجے کی سیریز کا نیا ماڈل ہوا وے Y3 2017 متعارف کرا دیا۔ ہوا وے Y3 2017 تین مختلف رنگوں بشمول وائٹ، گرے اور گولڈ میں دستیاب ہے۔ اس قیمت میں کوئی دوسرا سمارٹ فون اتنے شاندار احساس اور بلا نقص تیز رفتاری کا حامل نہیں۔

یہ نیا ماڈل پاکستان میں دستیاب ہے اور جدید فیچرز کا حامل یہ موبائل صارفین کے لئے ایک بہترین انتخاب ہے۔ یہ شاندار طریقے سے تیار کیا گیا موبائل 2 پوائنٹ ملٹی ٹچ، پانچ انچ کے ڈسپلے کا حامل ہے جس سے تصویر کی مکمل ریزولوشن ملتی ہے جس سے تمام تصاویر اور ایپلی کیشنوں میں زندگی کا احساس ہوگا۔ پاکستان میں ہوا وے کے کنٹری ڈائریکٹر مسٹر بلوکنگ نے کہا ’’جیسا کہ ہماری دنیا کی ہر جہت میں کلچر اور ٹیکنالوجی باہم ملتے ہیں، ہم نئی پراڈکٹس دینا چاہتے ہیں جو بالآخر زندگی بہتر بناتی ہوں۔

اس میں 1 جی بی ریم اور 8 جی بی روم کے ساتھ صارفین کو وافر رفتار اور سٹوریج فراہم کرتا ہے جس کے نتیجہ میں بیک وقت کئی ایپلی کیشنز چلائی جا سکتی ہیں۔ اس موبائل فون میں 8 میگا پکسل رئیر اور 2 میگا پکسل فرنٹ کیمرہ ہے جو صارفین کی روزمرہ زندگی میں صاف تصاویر بنانے اور فوٹو گرافی کی ضرورت پوری کرتا ہے۔ ہوا وے Y3 2017 کی بیٹری 2200 ایم اے ایچ ہے جو مکمل چارج کے ساتھ پورے دو دن استعمال ہوتی ہے جس سے صارفین کو اپنے امور انجام دینے کی سہولت ہوتی ہے۔

ہوا وے Y3 2017 قیمت کے لحاظ سے درمیانی سیریز کا موبائل ہے۔ صارفین اپنے قریب ترین ہوا وے کے مجاز سٹور پر جا کر 12999 روپے میں ہوا وے Y3 2017 خرید سکتے ہیں۔ ہوا وے الیکٹرانکس اور ٹیلی کمیونیکیشنز کے شعبہ میں جدید انڈسٹری لیڈر کی حیثیت سے تیزی سے ابھر رہی ہے جس کا مقصد پاکستان میں بڑی تیزی سے بڑھتے ہوئے سمارٹ فون صارفین کو بہترین خدمات فراہم کرنا ہے جو مضبوط عالمی رابطہ کاری کے خواہشمند ہیں۔

y3 imhy3

Share: