پاکستان میں ہواوے یہ شاندار ڈیوائس محض 33,999روپے فروخت کے لیَے پیش کر رہا ہے.

دنیا کی سرکردہ ٹیلی کمیو نیکیشن کمپنی ہواوے نے پاکستان میں اپنی جدید ترین ڈیوائس P10لائٹ متعارف کروا کے ایک بار پھر گیم چینج کردیا ہے ۔12میگا پکسل کے ریئر کیمرہ ،1/2.8-inch سینسر اور لیول پورٹریٹ موڈ کے ساتھ 8میگا پکسل کے فرنٹ کیمرہ کے باعث ہواوے P10 لائٹ یقینی طور پر ایک سیلفی سپر اسٹار ہے ۔سیلفی کے شوقین افراد کیلئے ہواوے P10 لائٹ ایک ایسی ڈیوائس ہے جو کہ ان کی استطاعت کے عین مطابق ہے ،ہواوے P10 لائٹ نئی فلیگ شپ لیول پورٹریٹ موڈ سے لیس ہے جو کہ اس ڈیوائس کے فرنٹ کیمرے کو انسانی چہرے پر اس طرح سے فوکس کرتا ہے کہ پس منظر میں ایک خوبصورت گلدستہ دکھائی دیتا ہے اور صارفین اس فیچرز سے شاندار پورٹریٹ تصاویر بنا سکتے ہیں۔

ہواوے P10لائٹ EMUI 5.1 سے لیس ہے جو کہ ٹچ رسپانس کو تیز اور بہتر بناتی ہے ،Kirin 658 پروسیسر ،16nm چپسٹ اور 2.36GHz, تک کے کلاک ریٹ کے ساتھ اوکٹا کور سی پی یو کے ساتھ یہ ڈیوائس پاور خرچ کرنے کی رفتار کو کم کرکے اس کے کارکردگی میں اضافہ کرکے صارف کو ایک بہترین تجربے سے روشناس کراتی ہے ۔ہواوے P10 لائٹ یقینی طور پر پرکشش ہارڈ ویئر کا شاندار امتزاج اور جدید ایڈوانس سافٹ ویئر سے لیس ہے ۔

ہواوے P10لائٹ سیریز کا پہلا موبائل فون ہے جو کہ اپنیknuckleسینس ٹیکنالوجی کے باعث شارٹ کٹس بنانے کی اہلیت رکھتا ہے ،ہواوے P10 لائٹ کی ایک اور خصوصیت Wi-Fi Bridgeہے جو کہ چار ٹرمینل ڈیوائسز تک وائی فائی سگنل فراہم کرتی ہے ،اس فلیگ شپ ڈیوائس میں پانچ سینسر ہیں جس میں فنگر پرنٹ،گریویٹی،آپٹیکل،ڈسٹینس اور جائرو اسکوپ شامل ہیں۔ہواوے P10 لائٹ ڈیوائس ٹھوس میٹل اور کرسٹل کلیئر گلاس سے تیار کی گئی ہے ،اس کی 2.5D کی ڈبل سائیڈڈ خم دار گلاس اور 5.2انچ کی FHD اسکرین اسے ایک مکمل ڈیوائس بناتی ہیں ،پاکستا ن میں صارفین ہواوے کی اس شاندار ڈیوائس کو محض 33,999روپے میں خرید سکتے ہیں۔

 

Share: