ہواوے کمپنی پی سیریز کے 3 نئے اسمارٹ فون متعارف کروانے جارہی ہے جس میں پی 20 لائٹ ، ‏پی 20 اور پی 20 پلس شامل ہوں گے۔ ‏پی 20 لائٹ میں ڈوئل کیمرہ سیٹ اپ جبکہ دیگر دو اسمارٹ فونز میں تین بیک کیمرے دیے جائیں گے۔ یو ایس بی ٹائپ سی ، ہیڈ فون جیک اور فنگر پرنٹ سینسر کو بھی اسمارٹ فونز کا حصہ بنایا جائے گا۔ ‏پی 20 لائٹ میں 5.8 انچ ڈسپلے ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، ہائی سلیکون کرن 970 پروسیسر ، 4 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ تینوں اسمارٹ فونز کو 27 مارچ کو متعارف کروایا جائے گا۔ فون کی قیمتوں سے متعلق تاحال کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

Share: