ہواوے کے برانڈ آنر کی جانب سے 7 ایس اسمارٹ فون لانچ کردیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5.45 انچ ایچ ڈی پلس فل ویو ڈسپلے ، کواڈ کور میڈیا ٹیک پروسیسر ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 13 میگاپکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ فون میں خصوصی طور پر آئی پروٹیکشن موڈ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

اسمارٹ فون کی بیٹری 3020 ملی ایمپیئر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 14499 پاکستانی روپے ہے۔

Share: