اب تک کی تیزی سے بڑھتی موبائل کمپنی ہواوئے۔۔۔۔۔۔ کمپنی نے ایک اور فلیگ شپ فون متعارف کروا دیا ہے اور یہ ایسا لگتا ہے کہ نر سکس ایکس 6 کا جانشین ہے اور پہلے ماڈل کے مقابلے سے زیادہ بہتر ہے۔

ویسے تو یہ موبائل دیکھنے میں سکس ایکس سے ملتا جلتا آنر سیون ایکس میٹل یونی باڈی میں دستیاب ہوگا جس میں 5.93 انچ کا فل ایچ ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، جبکہ انتہائی کم بیزل ہیں۔ اس فون میں ہیواوے کا اپنا کیرین 659 پراسیسر دیا گیا ہے جبکہ یہ پاکستان میں تھری جی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج کے ساتھ صارفین کے لیے آن لائن سائٹ دراز ڈاٹ پی کے پر پری بکنگ میں دستیاب ہے۔

ہواوئے آنر 7 ایکس
ہواوئے آنر 7 ایکس

 

اس موبائل میں ہواوے کا اپنا سسٹم ایموشن یو آئی 5.1 آپریٹنگ سسٹم کو اینڈرائیڈ نوگیٹ کے ساتھ ملا کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایکسل شیٹ کی کُل قطاریں ہوتی ہیں؟

جیسا کہ آج کل ایک سم کا زمانہ نہیں رہا اس لیے اس فون میں بھی آنر سکس ایکس کی طرح ڈوئل سم آپشن دیا گیا ہے تاہم اسٹوریج بڑھانے کے لیے میموری کارڈ سلاٹ موجود نہیں، تو ڈوئل سم میں سے ایک خانے کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اور جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو اس کے بیک پر 16 میگا پکسل اور 2 میگا پکسل کیمروں کو ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ دیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق یہ پہلے کے مقابلے سے زیادہ بہتر تصاویر لینے میں مدد دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:  2018 میں سمارٹ فون کی فروخت کیسی ہوگی

آج کل موبائل میں کیمرا سب سے بنیادی جزو ہے۔۔۔۔ فون کے فرنٹ پر 8 میگا پکسل کا سیلفی کیمرہ موجود ہے جبکہ فنگرپرنٹ اسکینر بھی دیا گیا ہے۔ 3340 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ یہ فون گزشتہ سال اکتوبر میں پہلے چین میں سامنے آیا تھا، جبکہ دیگر ممالک میں بھی کافی عرصے سے دستیاب اور انتہائی پسند بھی کیا گیا۔

Share: