گوگل کروم، موزیلا فائرفوکس اور مائیکروسافٹ براﺅزر کے ناموں سے تو ہر کوئی واقف ہو گا لیکن ان تین کمپنیوں کے درمیان ایک ایسی روایت موجود ہے جس کے بارے میں شاید کوئی نہیں جانتا ہو گا۔ یہ روایت سالگرہ یا دیگر کسی کامیابی پر ان کمپنیوں کا ایک دوسرے کو کیک بھیجنا ہے۔ حال ہی میں گوگل کروم اور موزیلا فائرفوکس نے طرف سے مائیکروسافٹ کو ’ایج براﺅزر ‘ متعارف کروانے پر کیک بھجوائے گئے۔

مائیکروسافٹ کو بھجوائے گئے گوگل اور موزیلا کے کیک ان کمپنیوں کے لوگوز سے سجے ہوئے تھے۔

ایک دوسرے کو کیک بھجوانے کی اس روایت کا آغاز دراصل مائیکروسافٹ نے 2006ء میں کیا تھا۔ اس وقت موزیلا کی ٹیم نے فائرفوکس 2لانچ کیا تھا جس پر مائیکروسافٹ کی طرف سے انہیں کیک بھجوایا گیا۔ جواب میں جب مائیکروسافٹ نے ایکسپلورر 10لانچ کیا تو موزیلا کی طرف سے اسے کیک بھجوایا گیا اور تب سے یہ روایت ان تینوں کمپنیوں نے اپنا رکھی ہے کہ ایک دوسرے کی پراڈکٹ کی سالگرہ وغیرہ پر ایک دوسرے کو کیک بھجواتی ہیں۔

Share: