گوگل میپ نے اپنے صارفین کی آسانی کیلئے نیا فیچر متعارف کروادیا گیا ہے ۔نئے فیچر کو موٹر سائیکل موڈ کا نام دیا گیا ہے اسے خصوصی طور پر موٹر سائیکل سواروں کیلئے ہی متعارف کروایا گیا ہے۔

اس فیچر کے ذریعے موٹرسائیکل سوار کسی بھی مقام تک پہنچنے کیلئے آسان اور مختصر ترین راستہ تلاش کر سکیں گے۔ میپ اس بات کی نشاندہی بھی کرے گا کہ آیا راستہ کہیں سے بلاک تو نہیں یا پھر موٹر سائیکل پارکنگ کہاں موجود ہے۔ فیچر کو فی الحال صرف انڈیا میں متعارف کروایا گیا ہے تاہم جلد ہی اسے دنیا بھر میں متعارف کروا دیا جائے گا۔

Share: