گوگل نے اپنی میپس سروس میں درجنوں نئی زبانوں کی سپورٹ شامل کی ہے۔ گوگل نے اُن 39 نئی زبانوں کو اپنی فہرست میں جگہ دی ہے، جو دنیا میں 1.25 ارب افراد بولتے ہیں۔

نئی زبانوں میں افریقی، آرمینئن، بوسنیائی، چیک، ڈینس، فلپائنی، فنش، عبرانی، انڈونیشن، لاؤ، مالے، ناوریجن، فارسی، سواحلی، سوئیڈش اور ترکی زبانیں شامل ہیں۔ گوگل میپس میں جن نئی زبانوں کی سپورٹ شامل کی گئی ہے، وہ دنیا کےمختلف خطوں میں بڑی آبادی کی زبانیں ہیں، مثال کے طور پر سواحلی افریقا کے 8 فیصد لوگوں کی زبانیں ہیں۔ ترکی 9 فیصد یورپی لوگوں کی زبان ہے۔

گوگل نے گوگل میپس کا آغاز 2004 میں کیا تھا۔ آغاز میں تو یہ صرف انگریزی زبان میں تھا لیکن پھر بتدریج اس میں دوسری زبانوں کی سپورٹ شامل ہوتی رہی۔

Share: