گوگل نے مسلمان صارفین کے لیے ایک نئی سروس شروع کی ہے، جس کے تحت صارفین اپنے موبائل براؤزر میں کسی بھی جگہ سے خانہ کعبہ کی سمت معلوم کر سکتےہیں۔

اس کے لیے صارفین کو اپنے موبائل پر کوئی ایپلی کیشن انسٹال کرنے کی بھی ضرورت نہیں۔ اس سروس کےلیے براؤزر میں https://qiblafinder.withgoogle.com لکھ کر سرچ کرنا پڑے گا۔ جس کے بعد ویب ایپ کھل جائے گی۔ یہاں Let’s Go یا ”آئیے شروع کریں“ پر کلک کرنے سے آپ کے موجودہ مقام سے قبلہ کی سمت ظاہر ہو جائے گی۔گوگل کی یہ سروس تمام ماڈلز کے موبائل اور ڈیسک ٹاپ پر کام کرتی ہے۔

یہ ٹیکنالوجی آگمنٹڈ رئیلٹی ٹیکنالوجی کے استعمال سے آپ کےموجودہ مقام سے خانہ کعبہ کی سمت کی طرف ایک نیلی لائن ڈال دیتی ہے۔یہ سروس آئی او ایس پر بھی کام کرتی ہے ۔

قبلہ فائندر کی سروس ماہ رمضان کے گزرنے کے بعد بھی جاری رہے گی۔

گوگل قبلہ فائنڈر کی معلومات 2014 میں متعارف کرائے گئے گوگل رمضان ہب پر بھی موجود ہے۔ اس پورٹل کا مقصد گوگل کی طرف سے رمضان میں مسلمان صارفین کےلیے بہترین سروسز فراہم کرنا ہے۔

 

Share: