گوگل نے اب ائیرلائنز پر سفر کرنے والے مسافروں کی ایک اور مشکل حل کر دی ، اب ائیرلائنز کی طرف سے آگاہ کیے جانے سے قبل ہی گوگل آپ کو فلائٹ میں تاخیر کی خبر دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  اوپو اور فولڈ ایبل اسمارٹ فون

دیگر تفصیلات کے مطابق گوگل نے ایک مرتبہ پھر سب پر برتری حاصل کرنے کی کوشش کی ہے ، اب ائیرلائنز کی طرف سے آگاہی سے قبل ہی گوگل آپ کو بتا دے گا کہ فلائٹ مقررہ وقت پر پرواز بھرے گی یا نہیں۔

گوگل فلائٹ ایپ میں اب یہ نیا فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے جوکہ پرواز کے کرایوں میں کمی یا زائد ہونے کے ریٹ کے ساتھ یہ بھی بتائے گا کہ فلائٹ مقررہ وقت پر پرواز بھر سکے گی یا نہیں ۔

Share: