سام سنگ کی جانب سے نیویارک کے بعد پاکستان میں بھی گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس اسمارٹ فونز متعارف کرا دیئے گئے ہیں۔ اس ضمن میں تعارفی تقریب لاہور کے یادگاری حضور باغ، شاہی قلعہ میں منعقد ہوئی، سنہ 1818 میں قائم کردہ یہ تاریخی مقام مغل دور کی عظیم نشانیوں میں سے ایک ہے۔ اس تعارفی تقریب میں شو بزانڈسٹری اور آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے نامور افراد نے شرکت کی جبکہ میڈیا کی بھی ایک بڑی تعداد تقریب میں شریک تھی، اس موقع پر سام سنگ

پاکستان کے صدر جے ایچ لی کا کہنا تھا کہ ایس سیریز سام سنگ اسمارٹ فونز کی ایک ایسی سیریز ہے جو کہ جدید ٹیکنالوجی اور جدت کا حسین امتزاج ہے ،سام سنگ کے گلیکسی ایس ایٹ اور ایس ایٹ پلس اسمارٹ فونز نہ صرف دیرپا خصوصیات، اضافی فنکشز اور حیرت انگیز ویوژل اپیل کے حامل ہیں بلکہ اسمارٹ فونز کی دنیا میں نئی جہت کے بھی روح رواں ہیں۔

 

تصاویر بشکریہ جی ایس ایم ارینہ ڈاٹ کام۔۔۔

Share: