مشہور ترین ادویات بنانے والی کمپنی ایبٹ کا نام تو آپ نے سنا ہی ہوگا۔ ایبٹ نے اب ادویات سے ساتھ ساتھ مختلف جدید گیجٹس بھی بنانا شروع کر دئیے ہیں۔ اس کی ایک تازہ مثال 24 گھنٹے خون میں شکر کی مقدار نوٹ کرنے والا ایک ایسا آلہ تیار کیا ہے جو جلد سے منسلک ہوکر ہمہ وقت خون میں شکر کی مقدار نوٹ کر سکتا ہے۔ اس کے لئے بار بار انگلیوں کو زخمی کر خون بہانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔

2017 کے ٹاپ اسمارٹ فون

اس گیجٹ کو فری اسٹائل لبرے کا نام دیا گیا ہے اور امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے اس جدید اور انقلابی آلے کی فروخت کی اجازت دیدی ہے۔ انسانی جلد سے چپکنے والے آلے میں ایک چھوٹا سینسر لگا ہے جسے بازو کے اوپری حصے کی پشت پر چپکایا جاسکتا ہے اور اس کے بعد یہ آلہ اپنا کام شروع کردیتا ہے۔ اس کا پورا نام فری اسٹائل لبرے فلیش گلوکوز مانیٹرنگ سسٹم رکھا گیا ہے جو اب عنقریب 41 ممالک میں فروخت کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ اس کی مدد سے انسولین کی بلکل درست مقدار کا جائزہ بھی لیا جاسکتا ہے۔

شوگر چیک کرنے والا انقلابی آلہابھی کچھ وجوہات کی بنا پر امریکہ میں بچوں پر اس کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی۔ اب بات کرتے ہیں اس کی قیمت پر جو شاید آپکو حیران ہی نہیں پریسان بھی کر سکتی ہے۔ اس آلے میں استعمال ہونے والے ریڈر کی قیمت 70 ڈالر کے لگ بھگ ہے جبکہ 14 دن کام کرنے والے سینسر کی قیمت 69 ڈالر ہے۔ اس قیمت پر ایبٹ کے سینئر وائس پریذیڈنٹ جیرڈ واڈکن نے رائے دیتے ہوئے کہا کہ کمپنی نے اس گلوکو میٹر کی قیمت کم سے کم رکھی ہے۔

Share: