کمپیوٹر سکیورٹی میں ایک مانا جانے والا نام کیسپر سکائی نے پی سی صارفین کے لیے مفت اینٹی وائرس متعارف کرا دیا ہے۔ فرم کا کہنا ہے کہ یہ پروگرام نہ صرف صارفین کی فائلوں کو دیکھے گا بلکہ ویب ٹریفک پر بھی نظررکھتے ہوئے متاثرہ مواد کو روکے گا۔

فرم کا کہنا ہے کہ انہیں ایسے صارفین کے لیے مفت اینٹی وائرس پیش کرتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے جواُن کی خریدی جانے والی پراڈکٹ نہیں لے سکتے جس کی قیمت 50 ڈالر ہے۔ آج کل فرم کے متعارف کرائے گئے اس اینٹی وائرس کی بہت سے صارفین کو ضرورت نہیں ہے کیونکہ اگر آپ ونڈوز 10 استعمال کرتے ہیں تو ونڈوز 10 میں پہلے ہی ونڈوز ڈیفینڈر شامل ہوتا ہے جو کسی دوسرے سافٹ وئیر سے کم نہیں۔ مزید یہ کہ مائیکروسافٹ کے اپنے ٹولز اس حوالے سے اچھا کام کرتے ہیں اور سسٹم پر زیادہ بوجھ بھی نہیں ڈالتے۔

ایک مشہور سیکورٹی انسٹی ٹیوٹ اے وی ٹیسٹ نے کیسپر سکائی کے سافٹ وئیر کو 5.5 / 6.0سکور دیا ہے۔ اس کے علاوہ کیسپر سکائی کے مکمل پیکیج ،جسے انٹرنیٹ سیکورٹی کا نام دیا گیا ہے، کے ورژن 17.0 کو جون میں ٹسٹ کے دوران 6.0/6.0سکور ملے تھے۔

فی الحال فری کیسپر سکائی روس، چین اور چند دوسرے ممالک کے میں دستیاب ہے۔ جلد ہی اسے تمام دنیا کے صارفین کے لیے جاری کر دیا جائے گا۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ اس مفت اینٹی وائرس فائر وال، وی پی این یا پرائیویٹ براؤزنگ کے فیچر شامل نہیں کیے گئے ہیں۔

Share: