کول پیڈ کمپنی کی جانب سے اے 1 اسمارٹ فون متعارف کرا دیا گیا ۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، اینڈرائیڈ نوگیٹ آپریٹنگ سسٹم ، ڈول سم سپورٹ ، کواڈ کور قالکوم اسنیپ ڈریگن 210 پروسیسر ، 2 جی بی ریم اور 16 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 64 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں ایل ایل ڈی فلیش کے ساتھ 8 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 5 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ کنیکٹیویٹی کے لیے اسمارٹ فون میں فور جی ، وائی فائی ، بلیوٹوتھ اور جی پی ایس سپورٹ دی گئی ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2500 ملی ایمپئیر آورز کی ہے اور اس کا اسٹینڈ بائے ٹائم 240 گھنٹے سے زائد ہے۔ فون کو سنہرے رنگ میں متعارف کرایا گیا ہے اور اس کی قیمت 5499 ہندوستانی روپے ہیں۔ فون کو فروخت کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

Share: