چین میں کورونا وائرس کا خوف ہر طرف پھیلا ہوا ہے، ایک ہوٹل نے اپنے کسٹمرز کو کھانا پیش کرنے کیلئے روبوٹس کا استعمال شروع کردیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق چین کے ایک ہوٹل میں 200 افراد کو قرنطینے میں رکھا گیا ہے، سنگاپور سے ہینگ ژو، چین آنیوالے افراد میں سے 2 کو تیز بخار کی شکایت ہوئی تھی جس کے بعد تمام افراد کو الگ تھلگ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ہوٹل نے احتیاطی تدابیر کے طور پر اپنے تمام مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کیلئے روبوٹ استعمال کرنا شروع کردیا، 16 منزلہ عمارت کی ہر منزل پر یہ خدمت اب روبوٹ پیش کررہے ہیں۔ چین کی ژن ہوا نیوز کی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ماسک لگائے ہوٹل کے مہمان روبوٹ سے کھانا وصول کرنے کے بعد اپنے کمروں میں جارہے ہیں۔

ژن ہوا نیوز کے مطابق خوفناک وباء کورونا وائرس پھیلنے کے بعد سے چین کی مختلف صنعتوں میں روبوٹ کام کررہے ہیں، ووہان شہر میں بھی 

Share: