اب تک کی سب سے زیادہ گنجائش والی یوایس بی اب بازار میں فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے جس کی گنجائش 1 اور دوسرے ماڈل کی گنجائش 2 ٹیرا بائٹس کے برابر ہے۔ اب سے 16 برس قبل اولین یوایس بی فلیش ڈرائیوز جب مارکیٹ میں آئیں تو ان کی گنجائش 8 میگا بائٹ (ایم بی) تھی۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کی گنجائش بڑھتی رہی اور اب دو ٹیرابائٹس تک جا پہنچی ہے۔ کنگسٹن ڈیٹا ٹریولر ٹیرابائٹ یو ایس بی کا بیرونی خول جست کے آمیزے پر مشتمل ہے جس میں 70 گھنٹے کی 4 کے ویڈیو سما سکتی ہے۔

یہ گنجائش سب سے پہلی بنائی جانے والی 8 ایم بی کی یو ایس بی سے 262 ہزار گنا زیادہ ہے۔ فی الحال اس میں ڈیٹا ٹرانفسر کی شرح بیان نہیں کی گئ ہے لیکن اس میں یو ایس بی 3.1 کا آپشن موجود ہے جو یقیناً بہت تیزی سے ڈیٹا منتقلی ممکن بناتا ہے۔ اگلے ماہ سے ایک اور دو ٹیرا بائٹ یو ایس بی کی باقاعدہ فروخت شروع ہو جائے گی لیکن کنگسٹن کے مطابق اس کی قیمت معمولی نہیں اور اندازہ ہے کہ ایک ٹیرابائٹ یو ایس بی فلیش ڈرائیو 2700 ڈالر یا قریباً پاکستانی 28 ہزار روپے میں فروخت کی جائے گی۔

Share: