کرولا جس نے نا صرف ایشیاء میں اپنا نام بنایا بلکہ اپنی پوری دنیا میں اس نے اپنا آپ منوایا۔ مگر اب ٹویوٹا کی جانب سے پاکستان میں سب سے مقبول گاڑی کرولا کی فروخت ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں دہائیوں تک سب سے مقبول گاڑی کا اعزاز اپنے پاس رکھنے والی کرولا کی مارکیٹ میں فروخت بالآخر ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹویوٹا کمپنی نے کرول ایکس ایل آئی اور کرولا جی ایل آئی دونوں کی فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کرولا کے متنادل میں ٹویوٹا کی جانب سے ویوس کو بطور متبادل مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔ 15 سو سی سی انجن کی حامل ٹویوٹا ویوس جدید خصوصیات کی حامل کار ہے جو دنیا کے کئی ممالک میں فروخت کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔ جبکہ اب اس گاڑی کو پاکستان میں بھی فروخت کیلئے پیش کرنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ٹویوٹا ویوس کی ابتدائی قیمت 17 لاکھ روپے تک ہوگی۔ ٹویوٹا ویوس کو جلد پاکستان میں فروخت کیلئے پیش کر دیا جائے گا۔

ٹویوٹا ویوس کی کچھ تصاویر آپ بھی دیکھیں:

ٹوئٹا ویوس
ٹویوٹا ویوس

 

Share: