ڈیل کمپنی کی جانب سے کنزیومر الیکٹرانک شو میں پورٹیبل سالڈ اسٹیٹ ڈرائیو متعارف کروادیا گیا ہے۔ ڈرائیو کو 500 جی بی اور 1 ٹی بی اسٹوریج کے دو ماڈلز میں متعارف کروایا گیا ہے۔ دونوں ڈیوائس کا مشترک ڈیزائن دیا گیا ہے۔ ڈرائیوز کی ٹرانسفر سپیڈ 2650 میگا بائٹس فی سیکنڈ ہے اور ان میں کنیکٹیویٹی کے لیے تھنڈربولٹ 3 رپورٹ دی گئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں :  ڈیل کا گیمنگ کمپیوٹر

500 جی بی اسٹوریج کے ساتھ ڈرائیو کی قیمت 439 ڈالر جبکہ 1 ٹی بی اسٹوریج کے ساتھ ڈیوائس قیمت 799 ڈالر ہے۔ دونوں ڈرائیوز کو فروری کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔

Share: