اگر کسی کے بھی سمارٹ فون سے تصاویر ڈیلیٹ ہو جائیں تو بہت افسوس ہوتا ہے، کیونکہ ان سے لوگوں کی بہت سی یادیں جڑی ہوتی ہیں، مگر اب چند آسان طریقوں کو آزما کر ڈیلیٹ شدہ تصاویر کو واپس لایا جا سکتا ہے۔ اگر آپکے سمارٹ فون سے غلطی سے تصاویر ڈیلیٹ ہو جائیں تو فوراً سے پہلے وائی فائی منقطع کر دیں اور موبائل کا ایروپلین موڈ آن کر دیں،اس طرح ڈیلیٹ کا عمل مکمل ہونے سے پہلے رک جائے گا۔

اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر کی ریکوری کیلئے ”ڈسک ڈگر“ نامی ٹول استعمال کریں، یہ ڈیوائس کے ”کیشے“ میں موجود تصاویر کو باہر نکالتا ہے، تاہم ان کا ریزولوشن متاثر ہو سکتی ہے۔

گزشتہ سال آئی فون کے آئی او ایس میں ”ریسنٹلی ڈیلیٹ “ کااضافہ کیا گیا ہے،جہاں غلطی سے ڈیلیٹ ہوجانے والی تصاویر 30 دن تک موجود رہتی ہیں،اس آپشن کا استعمال کرکے آپ اپنی تصاویر کو واپس لا سکتے ہیں۔

Share: