بہت سے لوگ کسی وجہ سے اپنی ویب سائیٹس ختم کر دیتے ہیں اور ری نیو نہیں کرواتے اس کی بہت سی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن ہم ان وجوہات میں نہیں جاتے ان ڈومین نیم میں بہت سے اچھی ڈومینز بھی ہوتی ہیں جن کا الیکسا رینک، پیج رینک، پی اے ڈی اے، ٹی ایف سی ایف، سب کچھ ایس معیار کا ہوتا ہے انکو خریدا جا سکتا ہے یا خرید کر بھی بیچا بھی جا سکتا ہے اور ان ڈومینز کی اچھی خاصی قمیت ملتی ہے
اس کا طریقہ کار کیا ہے اس کی بات کرتے ہیں.

سب سے پہلے آپ نے یہ ویب سائیٹ اوپن کرنی ہے

https://moonsy.com/expired_domains

یہ ایک ایسی ویب سائیٹ ہے جو آپ کو ایکسپائرڈ ڈومین کا ڈیٹا فراہم کرتی ہے۔

جب ہم اوپر والا پیج کھولتے ہیں تو یہ بائی ڈیفالٹ “All” کی آپشن پر ہوتا ہے ہم نےاسکو ” Buy now” کی اپشن پر سلکیٹ کرنا ہے اور آب آپ دیکھ سکتے جو پیج اوپن ہوا اس میں لیکسا رینک، پیج رینک، پی اے ڈی اے، ٹی ایف سی ایف، وغیرہ کی سب ڈیٹیل ہے آپ ان میں‌ سے کوئی بھی اپنی پسند کی ڈومین چن سکتے یا آپ یہ بھی کر سکتے کہ اگر آپ کو ہائی پی اے ڈومین چاہیے تو آپ کو پی اے پر کلک کرنا ہوگا اور سائیٹ وہ ڈومینز دکھائے گی جو ہائی پی اے کی ہوں گی آپ جب کسی ڈومین پر کلک کریں گے توجو پیج اوپن ہوگا وہ آپ کو گو ڈیڈی ڈاٹ کام کی سائیٹ پر لے جائےگا جہاں سے آپ وہ ڈومین خرید سکتے ہیں اس ڈومین پر آپ ورڈ پریس کا بلاگ لگا لیں اچھا سا تھیم انسٹال کریں اور اس پر اچھا سا کنٹینٹ لکھیں اور اس ویب سائیٹ پر سیل کریں.

https://flippa.com

اس کے علاوہ آپ اس پر بھی سیل اور خرید بھی سکتے  ہیں

http://digitalpoint.com

کوشش کریں کہ آپ ٹاپ لیول ڈومین لیں، یعنی ڈاٹ کام ڈومین لینے کی یا اگر اچھا نام ہے تو زیادہ سے زیادہ ڈاٹ نیٹ اور ڈاٹ انفو لے سکتے ہیں اس کے علاوہ ڈومین لینے کی کوشش نہ کریں کیوں کہ وہ سیل کرنا مشکل ہوتا اور ان کے علاوہ دوسری ویب سائیٹس کے بیک لنکس بھی انتے اہم نہیں ہوتے بیک لنک ایک قسم کا ریفرینس ہوتا ہے زیادہ تر اب بیک لنک وہ ہی بہتر رہتا ہے جو ریلیٹڈ ڈومین سے لیا جائے ان ریلیٹڈ سائیٹ سے بیک لنکس لینے سے یہ خطرہ ہوتا ہے کہ اس سے سپیمنگ کی پینلٹی بڑھ جاتی ہے

 ایک اور اچھی ویب سائیٹ ہے جہاں سے آپ ایکسپائیرڈ ڈومین نیم لے سکتے ہیں اسکا یو آرایل ہے.
https://www.domcop.com

اس کے علاوہ ایک اور سائیٹ ہے http://www.freshdrop.com یہاں سے بھی اپ ایکسپائیرڈ ڈومین تلاش کر سکتے ہیں.

ایک اور سائیٹ بھی بہت اہم ہے اور اسکی آپشنز بھی بہت اچھی ہیں یہاں بھی آپ ایسے ڈومینز تلاش کر سکتے تھوڑی سے محنت کی ضرورت ہوتی ایک اچھی ڈومین کی تلاش کی لیکن یہ آپ کو کئی گنا منافع یا پرافٹ دے جاتی ہیں
http://www.freshdrop.com

 

ایکسپائرڈ ڈومین نیم سے پیسے کمائیں

ایکسپائرڈ ڈومین نیم سے بھی پیسے کمائے جا سکتے آج اس موضوع پر بات ہوگی اس طریقے پر کوئی بھی عمل کر سکتا اس کام کو کرنے لئے لازمی نہیں کہ آپ بہت پڑھے لکھے ہوں.

اگر آپ نے ایکسپائرڈ ڈومین خرید لی ہیں اور آپ کو گیسٹ پوسٹٹنگز کے آڈر فائیور سے یا کسی مارکیٹنگ سٹریٹیجی کی جانب سے نہیں ملے رہے اور آپ فلپا flippa پر ڈومین سیل کرنے میں بھی کامیاب نہیں ہو رہے تو کو بالکل مایوس نہیں ہونا چاہیئے اگر آپ کے پاس 20 -25 ایسی ڈومینز ہیں جن کا جن کی ماز ڈومین اتھارٹی پچیس یا اس سے زیادہ ہے تو آپ آرام سے 100 ڈالر ماہانہ آرام سے کما سکتے ہیں.

چلیں وہ طریقہ شروع کرتے ہیں جس کی مدد سے ایسا ممکن ہو سکتا ہے.

سب سے پہلے ہم نے25 یا اس سے زیادہ کی ڈومین اتھارٹی کی ڈومین تلاش کرنی ہیں. اگر ہم دس ڈومین ایسی تلاش کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں جن کی ڈومین اتھارٹی 40 تک ہے تو ہم آسانی سے 300 ڈالر ایک ماہ کے کما سکتے ہیں.

 سب سے پہلے ہم نے اس ویب سائیٹ پر اپنا اکاونٹ بنانا ہے expireddomains.net اس کے بعد ڈلیلیٹڈ ڈومین کا آپشن سلیکٹ کرنا ہے اور .com .org .net ڈومین ٹی ایل ڈی میں سے آپ نے ایک ایکسپائرڈ ڈومینز تلاش کرنی ہے.

expire domain img

جیسے تصویر میں ایک اپشن ہے deleted .com سے اسکو سلیکٹ کریں ار اسکے بعد اوپر دی گئی تصویر کے مطابق Show Filter پر کلک کریں مزید آپشنز آ جائیں گی اس میں آپ نے only y domain registrar سلیکٹ کر لینا ہے اور اس کے بعد آپ نے ہر ڈومین کی ڈومین اتھارٹی چیک کرتے رہنا ہے

آپ نے صرف DA کرنا ہے اور PA, TF, and CF پر توجہ نہیں دینی جس کی ڈومین اتھاڑتی 25 سے زیادہ ہو وہ ڈومین آپ نے لے لینی ہیں اور ایک بات ذہن میں رکھیں یہ ڈومینز گوگل سرچ میں انڈیکس ہونی چاہیں اسکو اس طرح چیک کیا جا سکتا ہے  site: domain.com

اس کے بعد آپ نے ان ڈومینز پر اچھا سا ورڈ پریس تھیم انسٹال کر ینا اور ان ڈومینزپر کچھ کسی خاص نچ یا ٹاپک کا آئیڈیا لینا ہوگا تاکہ ان ٹاپکس پر لکھا جائے اس کے لئے آپ اس ویب سائیٹ پر جائیں plrplr.com اس کی بائیں سائیڈ پر PLR Article Categories کی ایک لسٹ نظر ائے گی آپ نے ان میں سے کوئی ٹاپک یا نچ سلیکٹ کر لینی اور اسی سائیٹ سے اس نچ سے اڑٹیکلز لے کر انکو https://wordai.com کی مدد سے سپن کر لینا اور ان ارٹیکلز کو ایک بار چیک کر لینا کہ ان میں کوئی گرائمر یا سپلینگ کی غلطی تو نہیں کم از کم پندرہ ارٹیکلز پوسٹ کرنے کے بعد آپ نے http://backlinks.com پر آپ نے آپ کو رجسٹر کروانا اس کے بعد اس سائیٹ میں لاگ ان کرنے کے بعد اس کے پروفائل میں جا کر ایڈیٹ کرتے ہوئے اس میں اپنا پے پال ایڈ کر دینا اس کے بعد اس کی آپشن ” مائی لنک پیجز” میں جا کر ” ایڈ سٹینڈرڈ لنک پیجز” پر کلک کرنا، اس کے بعد کیٹگری کو سلیکٹ کرنا اور جو کٹیگری آپ نے اپنی ویب سائیٹ کے لئے سلیکٹ کی تھی وہی یہاں بھی سلیکٹ کر لینی ہے اور Link page Url میں آپ نے ڈومین کا نام لکھنا ہے.

Link page title میں آپ نے ٹائٹیل لکھنا ہے جس میں اپ کے ٹاپک کا نام بھی آتا ہو اس طرح آپنے میں جو جو پوچھا جا رہا ہے اس فارم میں وہ آپ نے لکھ دینا یہاں ایک کوڈ بھی ہوگا جس سے آپ نے اپنے بلاگ پر انسٹال کرنا اور اپنی ویب سائیٹ کو backlinks.com کے ساتھ ویرفائی کرنا اس کے لئے ایک پلگ ان ہوگا اس کو ڈاون لوڈ کر لینااور اس کے بعد آپ نے اپنے ورڈ پریس بلاگ میں‌جانا اور وہاں نے آٔپ اسکو کو اپنے ورڈ پریس کے پلگ ان انسٹالیشن ایریا سے انسٹال کر لینا انسٹال کرنے کے بعد اسکو ایکٹویٹ اور اس کو ورڈ پریس کے ڈیش بورڈ سے کنفگر کر لینا اور سیو کر لینا ہے. اس کے بعد “وڈجٹ”‌ایریا میں جا کر اسکو سائیٹ بار میں سیٹ کر دینا ہے.

اس کے بعد دوبارہ آپ نے backlinks.com میں جاکروہاں موجود my page links tab میں جانا ہے اور وہاں validate web page پر کلک کرکے اپنی ویب سائیٹ کو ویریفائی کرنا ہے.

یہاں ایک بات یاد رکھنے والے ہے بیک لنک ڈاٹ کام کی سائیٹ ان ویب سائیٹ کو قبول کرتی جن کی ڈومین اتھارٹی دس سے زیادہ ہو اور وہ گوگل میں‌انڈیکس ہوں اور Eligible Sub-page پر کلک کرنا نہ بھولیں یہ آپ کے سب پیجز کو آٹو ایڈ کر دے گا اور بیک لنک ڈاٹ کام سب پیجز کا بھی پے کرتی ہے.

Share: