چھوٹے کاروباری افراد ہمیشہ اس بات پر پریشان رہتے ہیں کہ اپنے کاروبار کو کس طرح بڑھایا جاے۔ پرنٹ میڈیا یا بینرز مہنگے پڑسکتےہیں۔ اگر پہلےہی بجٹ کم ہو تو وہ دیگر ضروریات مثلاً دفتر کی جگہ، ہارڈوئیر اور فرنیچرمیں سرمایہ کاری کرتے ہیں۔ کاروباری افراد بعض اوقات اپنے کاروبار کی مفت تشہیر کی بھی کوشش کرتے ہیں۔ ایک کاروباری فرد کی حیثیت سے یہ بات سمجھنا ضروری ہے کہ موَکلوں اور کام کے حصول کے لیے بہت زیادہ رقم خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ صححیح مارکیٹ کو نشانہ بنایا جاے۔

آج کی آن لائن دنیا میں محدود بجٹ کےاندر رہتے ہوئے آپ کے کروبار یا کام کو فروغ دینے کے بہت سے آپشنزموجود ہیں۔ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ مارکیٹ میں آپ کی موجودگی کوبڑھانے کے لئے مارکیٹنگ ایک مسلسل کیا جانے والاعمل ہے۔ مارکیٹنگ کے بہترین طریقوں میں سے ایک یہ ہے کہ جب آپ کے گزشتہ موءکلوں میں سے کسی کو تجویز کیا جائے تو یہ گاہکوں کی تعداد مزید بڑھانے اور آپ کی کمپنی کے بارے میں مثبت جائزے حاصل کرنے کا سب سے موثر طریقہ ہے۔

بہت کم بجٹ کے ساتھ آپ کے کاروبارکوفروغ دینے کے بہت سے طریقے ہیں۔ اُن بہترین طریقوں میں سے چند یہ ہیں

فیس بک اشتہارات:

تقریباً ہر فرد اب فیس بک استعمال کرتا ہے۔ یہ نہ صرف نوجوانوں کے لئے ہے بلکہ عمر رسیدہ افراد بھی اسےدوست بنانے اوراپنے کام کو فروغ دینے کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ آپ خود اپنا بزنس پیج بنا سکتے ہیں اور پھر لوگوں کو اس کو لائک کرنے کے لئےکہہ کراپنے کاروبار کی تشہیرکرسکتےہیں۔ اس پر اشتہارات بنانا، دلچسپی رکھنے والے صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرے گا اور درحقیقت آپ مخصوص عمر کے افراد کے گروپ کو ٹارگٹ کر سکتےہیں۔

بلاگنگ:

آپ کی خدمات کے بارے میں اپڈیٹ دینے کے لئے بہترین ٹولز میں سے ایک بلاگ ہے۔ باقاعدگی سے بلاگ لکھنے سے آپ کو بہت سے قارئین حاصل ہونگے اور آپ کی آن لائن موجودگی ظاہر ہوگی۔ لوگ کسی بھی نئی ترقی کے بارے میں گہرائی سے پڑھ سکتے ہیں اور اس طرح اعتماد قائم ہونا شروع ہوگا۔ آپ بلاگز کے لنکس کو ٹویٹر ، فیس بک یا پنٹرسٹ پرشیئر کرسکتے ہیں۔

مفت نمونے دینا:

اگر آپ کی کمپنی پراڈکٹس پر مبنی ہے تومشہور ویب سائٹس پروہ کچھ سستا دینے کی کوشش کریں اس طرح قارئین کی تعداد بڑھے گی اور لوگ پراڈکٹس کے بارے میں مزید جاننے کے لئے آپ کی ویب سائٹ تک پہنچیں گے۔ یہ ون ٹائم سرمایہ کاری ہے جس کے نتیجے میں آپ کی ویب سائٹ کے قارئین میں کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے۔ حتیٰ کہ آپ مختلف پبلک مواقع پر عطیات بھی دے سکتے ہیں اور اپنے بینرز لگا سکتے ہیں۔

ای میلز بھیجنا:

ای نیوز لیٹر شائع کرنے کی کوشش کریں اور انہیں ذاتی نوٹ کے ساتھ کسٹمرز کو بھیجیں۔ آپ مختلف ذرائع سے ای میل آئی ڈیز جمع کرسکتے ہیں اور یہاں تک کہ اپنے پرانے کسٹمرز کو واپس بلانے کے لئےای میلزبھیج سکتے ہیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ لیٹرززیادہ لمبے نہ ہوں اور ایسا مواد شامل ہو جوکسٹمرزسے مطابقت رکھتا ہو۔ وگرنہ وہ اگلی بار آپ کے میلز کو ایک بار بھی اوپن کئے بغیرہی ڈیلیٹ کرنا شروع کردیں گے۔ یہ بات نوٹ کرنا ضروری ہے کہ کسٹمرز بہت آسانی سے بور ہو جاتے ہیں اور انہیں باقاعدگی سے تفریح ​​دینا ضروری ہے۔

ویڈیوز بنائیں:

ہوسکتا ہے کہ کچھ لوگ ای میلز پڑھنے کو ترجیح نہ دیتےہوں، لہٰذا آپ اپنے کاروبارکی تشہیر کے لئے مختصر ویڈیوز بھی بناسکتے ہیں۔ ویب سائٹس پر پراڈکٹس کو ڈسپلے کرنے سے کسٹمرز کوان کے جامع استعمال کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔ آپ یوٹیوب پر باقاعدگی سے مختصر پوڈ کاسٹ بنا سکتے ہیں۔ ایسی ویڈیوز بنانے کی کوشش کریں جن میں آپ اپنے پراڈکٹس یا کام کا موازنہ متقابل پراڈکٹس کے ساتھ کر سکیں۔ اس طریقے سے آپ اپنی یو ایس پی بنا سکتے ہیں اور اپنےپراڈکٹس آسانی سے بیچ سکتے ہیں۔

Share: