چاکلیٹ کھانا بھلا کسے پسند نہ ہوگا ؟ جسے دیکھو چاکلیٹ کا شیدائی نظر آتا ہے . خاص طور پر میٹھا پسند کرنے والے افراد کو چاکلیٹ سے دور رکھنا ناممکن ہے . لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ یہ جلد کے لیے بھی فائدہ مند ہے ؟

کبھی ان لمحات کو یاد کیجئے جب آپ کی سالگرہ کے موقع پر چاکلیٹ کیک آپ کے منہ پر مل دیہ گیا ہو . یقین کیجئے وہ آپ کے چہرے کے لیے ٹریٹ تھی کیونکہ چاکلیٹ چہرے کو نمی فراہم کرکے اسے نرم وملائم بنا دیتی ہے.

آپ اپنی جلد کو ہائیڈریٹڈ رکھنے کے لیے گھر پر چاکلیٹ فیس پیک بنا سکتے ہیں . چاکلیٹ میں اینٹی آکسیڈنٹس کثیر مقدار میں پائے جاتے ہیں جو جلد کو نقصان پہنچنے سے بچاتے ہیں. چاکلیٹ جلد میں چمک پیدا کرتی ہے اور چہرے پر ظاہر ہونے والے بڑھتی عمر کے اثرات کو روکنے میں مدد دیتی ہے . اس کے اندر جلد کو سورج کی الٹراوائلٹ شعاعوں سے بچانے کی صلاحیت بھی موجود ہے . یہ جلد کو مختلف کیمیائی اور زہریلے مادوں کے اثرات سے بھی بچاتی ہے .

یہ بھی پڑھیں :  ٹچ اسکرین کے اندر فنگرپرنٹ والا موبائل

گھر پر چاکلیٹ فیس پیک بنانا انتہائی آسان ہے . ایک باؤل میں ایک چمچ زیتون کا تیل ، ایک چمچ ونیلا ایکسٹریکٹ ، ایک چمچ براؤن شوگر ، اورایک چمچ پگھلا ہوا کو کا لے کر بلینڈ کرلیں . فیس پیک کو چہرے پر لگانے سے پہلے چہرہ اچھی طرح دھو لیں اور جلد پر موجود تمام میل کچیل ، چکنائی اور مردہ خلیات کو کلینزر کی مدد سے صاف کردیں . اس فیس پیک کو چہرے پر لگائیں اور دس سے بارہ منٹ تک لگا رہنے دیں . پھر رگڑ کر چہرے سے اتار دیں . یہ جلد کو نرم وملائم بنانے اور نمی فراہم کرنے کے لیے بہترین فیس پیک ہے. آزما کر دیکھیں.

Share: